اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ICC T20 World Cup نمیبیا نے سری لنکا کو شکست دی - Namibia vs Sri Lanka

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے گروپ اے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی۔ Namibia beat Sri Lanka

نمیبیا نے سری لنکا کو شکست دی
نمیبیا نے سری لنکا کو شکست دی

By

Published : Oct 16, 2022, 1:21 PM IST

گیلونگ: آسٹریلیا میں آج سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہو گیا ہے۔ کوالیفائنگ راؤنڈ گروپ اے کا پہلا میچ سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ نمیبیا نے سری لنکا کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف رکھا۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 19 اوورز میں 108 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ Namibia vs Sri Lanka

نمیبیا نے جین فرائی لنک (44) اور جے جے اسمٹ (ناٹ آؤٹ 31) کے درمیان 70 رن کی دھماکہ خیز شراکت کی بدولت سری لنکا کے کے سامنے 164 رن کا ہدف رکھا۔ فرائی لنک نے 28 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 44 رن بنائے جبکہ اسمٹ نے 16 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ 31 رن بنا کر نمیبیا کو 20 اوور میں 163/7 تک پہنچا دیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپنرز مائیکل وین لنگن (03) اور ڈیون لا کاک (09) جلدی ہی پویلین لوٹ گئے۔ جین لوفٹی ایٹن نے 12 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 20 رن بنائے لیکن چمیکا کرونارتنے نے انہیں وکٹ کیپر کوسل مینڈس کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔

نمیبیا کی 35 رن پر تین وکٹ گرنے کے بعد اسٹیفن بارڈ (26) اور گیرہارڈ ایراسمس (20) نے چوتھے وکٹ کے لیے 41 رن جوڑے۔ دونوں بلے بازوں نے بڑے سائمنڈز اسٹیڈیم میں خالی جگہوں پر مہارت سے گیند کھیل کر دو دو رن بنائے۔ بارڈ اور ایراسمس تاہم رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے اور کچھ ہی دیر بعد 93 رن کے اسکور پر ڈیوڈ ویس ن کے طور پر میبیا کا چھٹی وکٹ گر گرا۔

یہ بھی پڑھیں: ICC T20 World Cup بابر اعظم اور روہت شرما کے درمیان دلچسپ گفتگو

ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ نمیبیا کا اسکور 150 تک بھی نہیں پہنچ پائے گا لیکن فری لنک اسمٹ کی جوڑی نے جارحانہ کرکٹ کھیلی۔ دونوں کی دھماکہ خیز بلے بازی کی بدولت نمیبیا نے آخری پانچ اووروں میں 68 رنوں کا اضافہ کیا۔ سری لنکا کے لیے پرمود مدوشن نے چار اوور میں 37 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے، جب کہ وینندو ہسرنگا (4 اوور، 27 رن) اور مہیش تیکشنا (4 اوور، 23 رن) نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ دشمنتھا چمیرا اور کرونارتنے نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کیا، حالانکہ دونوں نے اپنے چار اووروں میں بالترتیب 39 اور 36 رنز دیے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details