اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Najam Sethi چیئرمین بنانے کا فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں: نجم سیٹھی - پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی

پاکستان کرکٹ بور ڈ( پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کو واپس لانا ہے تو کچھ قدم اٹھانا ہوں گے، چیئرمین بنانے کا فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے۔

چیئرمین بنانے کا فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں :نجم سیٹھی
چیئرمین بنانے کا فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں :نجم سیٹھی

By

Published : Jun 16, 2023, 8:14 PM IST

لاہور:پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ذکا اشرف کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں رہے، الیکشن کروانا میرا کام ہے چیئرمین پی سی بی حکومت منتخب کرے گی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق نجم سیٹھی نے کہا کہ ہندوستان میں ہماری تعریف ہورہی ہے ہائبرڈ ماڈل کوئی مانتا نہیں تھا اب کیسے مان گئے، دبئی میں کچھ اوپن اور کچھ خفیہ میٹنگز کیں جس میں کچھ نیگوشیئٹ کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر پریشر تھا کہ ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل بات چیت کو ورلڈ کپ کے ساتھ جوڑیں، ہم نے واضح کیا ہندوستانی سرزمین پر کھیلنا اس وقت کی حکومت پالیسی کے مطابق کرے گی، وہ اس بات کو ڈسکس کررہے تھے کہ پہلے ورلڈ کپ کا بتائیں پھر ایشیا کپ پر بات ہوگی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل کو ہم اپنی بڑی کامیابی سمجھتے ہیں، جب میں آیا تو ایک اور پریس ریلیز آئی کہ ایشیا کپ کا شیڈول بھی شائع ہوگیا، ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہوگا اسے بھی کاؤنٹر کیا گیا، بات سننے کو کوئی تیار نہیں تھا بڑے دھکے کھانے پڑے، یہ تک کہا گیا کہ ایشیا کپ کی میزبانی میں کوئی مسئلہ ہے تو ہم آپ سے لے لیتے ہیں۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ انہوں نے دو میچز سے شروع کیا پھر تین پر آئے ہم پانچ میچ مانگ رہے تھے، اب بھی پانچ میچز کی بات چل رہی ہے مگر چار میچز ڈن ہوگئے ہیں، دو میچز پاکستان کی بی ٹیم کھیلے گی باقی دوسری ٹیم کھیلے گی، میچز کے لیے وینیو فائنل نہیں ہو پایا۔

یہ بھی پڑھیں:Pakistan Cricket Board پی سی بی نے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کردیا

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہماری ایک طویل جدوجہد تھی، پہلے پی ایس ایل کا ایک میچ ہوا پھر چار اور پھر مکمل پی ایس ایل یہاں آگیا۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان آئی پھر سری لنکا گیا ان سے بات کی پھر وہ پاکستان آئے، سری لنکا سے کہا گارنٹی دیتا ہوں ہماری سیکیورٹی بہت اچھی ہے، ان کو یاد کروایا جب آپ کے ہاں وار ہورہی تھی تو ہم نے آکر کھیلا تھا، جب ی ہبات کہی تو سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان آنے کی حامی بھرلی۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details