اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Kapil Dev abduction video کرکٹ لیجنڈ کپل دیو کے اغوا کا معمہ حل ہوگیا - کپل دیو کا اغوا

گوتم گمبھیر نے پیر کے روز اپنے ایکس پروفائل پر کرکٹ کے لیجنڈ کپل دیو کے بارے میں ایک حیران کن ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کا اغوا کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا لیکن بعد گوتم گمبھیر نے ایک اور ویڈیو شیئر کرکے بتایا کہ دراصل یہ ایک اشتہاری ویڈیو تھا جس کو آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کو فروغ دینے کے لیے شوٹ کیا گیا تھا۔

Etv Bharat
کرکٹ کے لیجنڈ کپل دیو کے اغوا کا معمہ حل ہوگیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 9:55 PM IST

حیدرآباد: بھارت کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے منگل کے روز واضح کیا کہ جس ویڈیو میں بھارت کے سابق ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان کپل دیو کو ہتھکڑی لگائے ہوئے اغوا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا وہ دراصل آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کو فروغ دینے کے لئے شوٹ کیا گیا تھا۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے لکھا کہ ارے کپل پاجی بہت اچھا کھیلا آپ نے! اداکاری کا ورلڈ کپ بھی آپ ہی جیتوگے! اب ہمیشہ یاد رہے گا کی آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر مفت میں نشر ہوگا۔

گوتم گمبھیر نے پیر کے روز اپنے ایک پروفائل پر کرکٹ کے لیجنڈ کپل دیو کے بارے میں ایک حیران کن ویڈیو شیئر کی تھی،جس سے کرکٹ برادری اور سوشل میڈیا صارفین میں بڑے پیمانے پر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اس ویڈیو میں ایک شخص کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور منھ میں کپڑا باندھے ہوئے دکھایا گیا تھا، جسے دو نامعلوم افراد زبردستی کمرے میں لے جارہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ شخص کپل دیو سے مشابہت رکھتا ہے۔ اس ادھوری ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا تھا۔ گمبھیر نے ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کیا کسی اور کو بھی یہ کلپ موصول ہوا ہے؟ امید ہے کہ یہ کپل دیو نہیں ہے اور کپل پاجی ٹھیک ہوں گے۔

واضح رہے کہ بی سی سی آئی کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 5 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ بھارت اپنی مہم کا آغاز آسٹریلیا کے خلاف چنئی سے کرے گا۔ بھارت ورلڈ کپ جیتنے اور 2013 کے بعد آئی سی سی ٹرافی کے سوکھے کو ختم کرنے کے لیے فیورٹ سمجھا جارہا ہے۔ بھارت نے آخری بار آئی سی سی کے ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details