ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے سابق کپتان اور تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے اتوار کو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ مشفق نے کہا کہ وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فرنچائزی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔ Mushfiqur announces retirement from T20I
سوشل میڈیا پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے مشفق الرحیم نے کہا کہ 'آج میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔ ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹس میں بنگلہ دیش کی نمائندگی جاری رکھوں گا۔ مجھے امید ہے کہ ان دونوں فارمیٹس میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلا سکتا ہوں۔ میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) اور دیگر فرنچائزی ٹورنامنٹس میں حصہ لینا جاری رکھوں گا۔'واضح رہے کہ مشفق الرحیم نے یہ فیصلہ ایشیا کپ 2022 سے بنگلہ دیش کے باہر ہونے کے بعد کیا ہے۔ ان کی ٹیم گروپ مرحلے میں افغانستان اور سری لنکا کے خلاف دونوں میچ ہار گئی اور مشفق ان میچوں میں بالترتیب صرف چار اور ایک رن ہی بنا سکے تھے۔خراب فارم سے جوجھنے والے مشفق الرحیم نے نومبر 2019 سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں صرف دو نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برس متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 113.38 کے اسٹرائیک ریٹ سے آٹھ اننگز میں صرف 144 رن بنائے تھے۔ اس ٹورنامنٹ کے بعد ٹیم انتظامیہ نے مشفق کو پاکستان اور زمبابوے کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر رکھا۔زمبابوے کے خلاف 2006 میں ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے مشفق نے اپنے ملک کے لیے 102 میچ کھیلے، 19.23 کی اوسط اور 119.94 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1500 رن بنائے۔ انہوں نے اپنے ٹی20 انٹرنیشنل کیریئر میں پانچ نصف سنچریاں بنائیں، اور وکٹ کے پیچھے 42 کیچ بھی لیے۔
یہ بھی پڑھیں:Asia Cup 2022 بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک بار پھر دلچسپ مقابلے کی امید