ممبئی: ممبئی انڈینز (ایم آئی) کے تجربہ کار آل راؤنڈر کیرن پولارڈ نے منگل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فرنچائز میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور اگر وہ ایم آئی کے لیے نہیں کھیل سکتے تو ایم آئی کے خلاف بھی نہیں کھیلنا چاہتے۔ Kieron Pollard announces his retirement from IPL
پولارڈ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ایم آئی کے بیٹنگ کوچ کا کردار قبول کرلیا ہے اور وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ایم آئی ایمریٹس کے لیے کھیلنا جاری رکھیں گے۔ آئی پی ایل کے 13 سیزن میں ایم آئی کی نمائندگی کرچکے پولارڈ نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی اور کامیاب ترین ٹیم کے لیے کھیل کرفخر محسوس کررہے ہیں۔ پولارڈ نے ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ مکیش امبانی، نیتا امبانی اور آکاش امبانی کی "محبت اور حمایت" کا شکریہ ادا کیا۔