ممبئی:پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکے ممبئی انڈینس نے اپنے گیند بازوں کی بہترین کار کردگی سے چنئی سپر کنگز کو آئی پی ایل میچ میں جمعرات کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ ممبئی نے چنئی کو 16 اوور میں صرف 97 رن پر آؤٹ کردیا اور پھر 14.5 اوور میں پانچ وکٹ پر 103 رن بنا کر جیت حاصل کر لی۔ ممبئی کی طرف ڈینیئل سامس نے 16 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ریلی میریڈیتھ اور کمار کارتیکیا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جسپریت بمراہ اور رمندیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ڈینیئل سیمس پلیئر آف دی میچ رہے۔ Mumbai Indians beat Chennai Super Kings by five wickets
چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے 33 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 36 رن بنائے۔ ڈوین براوو نے 12 اور شیوم دوبے اور امباتی رائیڈو نے 10، 10 رن بنائے۔ پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں گرنے کے بعد چنئی کی ٹیم میچ میں واپس نہیں آ سکی۔ رابن اتھپا دوسرے اوور میں تیسرے بلے باز کے طور پر پویلین لوٹ گئے۔ دھونی اور براوو نے ساتویں وکٹ کے لیے 39 رن کی شراکت داری کی۔ دھونی 16ویں اوور کی آخری گیند پر رن کے لیے بھاگے جبکہ وکٹ کیپر ایشان کشن نے مکیش چودھری کو سیدھے تھرو سے آؤٹ کیا۔ Mumbai Indians vs Chennai Super Kings
اگرچہ یہ کم اسکور والا میچ تھا، لیکن دلچسپ بڑے اسکور والے میچ کی طرح تھا۔ گیند بہت زیادہ سوئنگ کر رہی تھی۔ پہلی اننگز ختم ہونے کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ یہ میچ بھی جلد ختم ہوجائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا اور چنئی کے تیز گیند بازوں نے شاندار گیند بازی کی۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مکیش چودھری نے 23 رن دیکر تین وکٹیں حاصل کیں۔ سمرجیت سنگھ اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ Dhoni on Mumbai Indians Bowlers