کراچی: کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو نے 6 وکٹوں سے شکست دے دی، گرچہ پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن پاکستانی وکٹ کیپر و سلامی بلے باز محمد رضوان ایک خاص ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہے۔ محمد رضوان اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر میں 2000 رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ رضوان T20 انٹرنیشنل میں تیز ترین 2000 رنز بنانے کے معاملے میں بابر اعظم کی برابری کرنے میں کامیاب رہے۔ دونوں کھیلاڑی کے نام ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر میں 52 اننگز میں 2000 رنز بنانے کا ریکارڈ ہے۔ Muhammad Rizwan Breaks Virat Kohli's record
محمد رضوان نے 52 اننگز میں 200 رنز کر کے ویراٹ کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 56 اننگز میں اپنے 2000 رنز مکمل کیے تھے۔ جب کہ کے ایل راہل نے اس فارمیٹ میں 58 اننگز میں 2000 رنز مکمل کیے تھے۔ اس کے علاوہ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے 62 اننگز میں 2000 رنز مکمل کیے۔ Mohammad Rizwan Set new Records in T20I
اس کے علاوہ گذشتہ میچ میں ایک اور ریکارڈ بنا۔ انگلینڈ کراچی میں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست دینے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔ اس قبل کراچی اسٹیڈیم میں پاکستان کو کبھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔