نئی دہلی: میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے ایم ایس دھونی سمیت پانچ بھارتی کرکٹرز کو کلب کی لائف ٹائم ممبرشپ دی ہے۔ کلب نے بدھ کے روز اس کا اعلان کیا۔ کلب نے تمام 19 مرد اور خواتین کرکٹرز بشمول سریش رائنا اور یوراج سنگھ کو اعزاز سے نوازا ہے، جو دھونی کی سنہ 2011 کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ اس میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان میتھالی راج کا نام بھی شامل ہے۔
خواتین کی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی میتھالی راج کے پاس ہے۔ متھالی کی ساتھی جھولن گوسوامی کو بھی کلب کی تاحیات رکنیت مل گئی ہے۔ اس میں بھارت کے علاوہ انگلینڈ کے 5 کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی اس میں شامل ہیں۔
اس میں مزید کہا گیا "ایم ایس دھونی اور یووراج سنگھ دونوں بھارتی ٹیم کے اہم رکن تھے جنہوں نے سنہ 2007 کے آئی سی سی مینز ورلڈ ٹی 20 اور 2011 کا آئی سی سی مینز ورلڈ کپ جیتا تھا، اور سریش رائنا نے 13 برس پر محیط کیریئر میں ون ڈے میں 5,500 سے زیادہ رنز بنائے۔"