اردو

urdu

By

Published : May 17, 2023, 10:58 PM IST

ETV Bharat / sports

Violating Advertising Rules اشتہارات کی شکایات میں اضافہ، دھونی کا نام سب سے آگے

ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈس کونسل آف انڈیا (ASCI) نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی برس 2022-23 میں مشہور شخصیات کے خلاف اشتہارات سے متعلق 503 شکایات درج کی گئی ہیں، جو کہ ایک برس پہلے کے 55 معاملات سے 803 فیصد زیادہ ہے۔ Violating Advertising Rules

MS Dhoni tops list of celebrities found by ASCI to be violating advertising rules
Violating Advertising Rules اشتہارات کی شکایات میں اضافہ، دھونی کا نام سب سے آگے

نئی دہلی:سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی (ایم ایس دھونی) اس وقت مختلف وجوہات کی بناء سرخیوں میں ہیں۔ چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری میچ کے بعد جس انداز میں سنی گواسکر اپنی شرٹ پر آٹوگراف لینے کے لیے بھاگے، اس سے دھونی کا قد مزید بلند ہوگیا۔ یہ واقعہ بتاتا ہے کہ بھارتی کرکٹ میں دھونی کیا ہیں۔ تاہم ایک معاملے میں ایم ایس دھونی کے خلاف سب سے زیادہ شکایات درج کی گئی ہیں۔ ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کی سیلف ریگولیٹری باڈی، ASCI نے بدھ کے روز کہا کہ مشہور شخصیات کے خلاف اشتہارات کے لیے آنے والی شکایات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اور حیران کن بات یہ ہے کہ دھونی کے خلاف سب سے زیادہ شکایات ہیں۔

ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈس کونسل آف انڈیا (اے ایس سی آئی) نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی برس 2022-23 میں مشہور شخصیات کے خلاف اشتہارات سے متعلق 503 شکایات درج کی گئیں، جو کہ ایک برس پہلے کے 55 مقدمات سے 803 فیصد زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 'کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت، مشہور شخصیات کو اب قانونی طور پر کسی بھی اشتہار کا حصہ بننے سے پہلے مستعدی سے کام لینا ہوگا، لیکن ہمارے سامنے آنے والے 97 فیصد کیسز میں وہ اس تحقیقات کا کوئی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس معاملے میں مہندر سنگھ دھونی دس شکایات کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ ان کے علاوہ یوٹیوب کے مشہور بھوون بام کے خلاف اشتہاری شرائط کی عدم تعمیل پر سات مقدمات درج ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقریباً نصف خلاف ورزیاں گیمنگ، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور ذاتی نگہداشت کی مصنوعات سے متعلق اشتہارات میں پائی گئیں ہیں۔

دھونی بھلے ہی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر لے چکے ہوں، لیکن ان کی مقبولیت اتنی زیادہ ہے کہ وہ اب بھی مارکیٹ کے پسندیدہ ہیں۔ آپ ایسے سمجھ سکتے ہیں کہ اس وقت ان کے ملک اور بیرون ملک کم از کم 30 یا اس سے زیادہ بڑے برانڈز ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں دھونی ٹیلی ویژن پر تقریباً 54 برانڈز کے اشتہارات میں نظر آئے۔ اب اس سے آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ دھونی کی سالانہ آمدنی صرف اشتہارات سے کتنی ہے۔ بھارت میں شاید ہی کوئی ایسی مشہور شخصیت ہو جو ایک خاص برس میں اتنے زیادہ اشتہارات میں نظر آئے ہو۔ درحقیقت میدان میں ریکارڈز کی بہتات رکھنے والے دھونی اشتہارات کی دنیا میں بھی اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہیں!

ٹیم انڈیا سے ریٹائر ہونے کے بعد بھلے ہی دھونی کی سالانہ اشتہارات سے ہونے والی کمائی میں کمی آئی ہو، لیکن انہوں نے حکمت عملی کے طور پر اشتہارات کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ مطلب کم پیسہ، زیادہ اشتہار۔ دھونی ایک برس کے لیے ساڑھے تین سے پانچ کروڑ روپے فی اشتہار کی فیس لے رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ دھونی صرف اشتہارات سے ایک برس میں کم از کم ایک سو پچاس کروڑ روپے کما رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details