نئی دہلی: سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 میں چنئی سپر کنگز (CSK) کی قیادت جاری رکھیں گے۔ اس کی تصدیق فرنچائز کے سی ای او کاسی وشواناتھن نے کی ہے۔ دھونی، جنہوں نے CSK کو چار آئی پی ایل ٹائٹل جیتا ہے، اگلے آئی پی ایل سیزن تک تقریباً 42 برس کے ہو جائیں گے۔ MS Dhoni to remain Chennai Super Kings captain for IPL 2023
سنہ 2008 میں آئی پی ایل کے آغاز سے ہی سی ایس کے کی قیادت کرنے والے دھونی نے آئی پی ایل 2022 کے آغاز سے محض دو دن قبل کپتانی چھوڑ کر یہ ذمہ داری آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کے کندھوں پر ڈال دیا تھا۔ تاہم، سی ایس کے نے جڈیجہ کی قیادت میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا، بلا آخر انہوں نے آئی پی ایل 2022 کے درمیان میں ہی کپتانی کی ذمہ داری دھونی کو واپس کر دی۔
آئی پی ایل 2022 کے دوران ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ کھیلنا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چنئی اور CSK کے مداحوں کو 'شکریہ' نہ کہنا ناانصافی ہوگی۔'