اردو

urdu

ETV Bharat / sports

MS Dhoni Becomes Highest Individual Taxpayer ریٹائرمنٹ کے بعد بھی دھونی کی آمدنی میں کوئی کمی نہیں، جھارکھنڈ میں سب سے بڑا انفرادی ٹیکس دہندہ ہیں مالی - دھونی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے فرد بنے

مالی برس 2022۔23 میں بھی دھونی کی آمدنی گزشتہ برس کے برابر رہی۔ دھونی مالی برس 2022۔23 میں بھی جھارکھنڈ میں سب سے بڑا انفرادی ٹیکس دہندہ رہے۔ دھونی نے 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کو ایڈوانس ٹیکس کے طور پر کل 38 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔ MS Dhoni Becomes Highest Individual Taxpayer

MS Dhoni Becomes Highest Individual Taxpayer in Jharkhand, Pays Advance Tax of Rs 38 Crore
ریٹائرمنٹ کے بعد بھی دھونی کی آمدنی میں کوئی کمی نہیں، جھارکھنڈ میں سب سے بڑا انفرادی ٹیکس دہندہ ہیں مالی

By

Published : Apr 4, 2023, 5:18 PM IST

نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے کے بعد بھی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی کی سالانہ آمدنی پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ مالی سال 2022-23 میں دھونی کی آمدنی گزشتہ برس یعنی 2021-22 کی آمدنی کے تقریباً برابر ہونے کی امید ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس میں دھونی کے ذریعہ جمع کرائے گئے ایڈوانس ٹیکس اس کی تصدیق کرتا ہے۔ دھونی نے رواں برس 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کو ایڈوانس ٹیکس کے طور پر کل 38 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔

گذشتہ برس مالی برس 2021-22 میں بھی انہوں نے اتنی ہی رقم ایڈوانس ٹیکس کے طور پر جمع کیا تھا۔ یعنی مالی برس 2022۔23 دھونی کی آمدنی 2021۔22 کے برابر رہی ہے۔ سال 2020-21 میں دھونی نے تقریباً 30 کروڑ کی رقم ایڈوانس ٹیکس کے طور پر جمع کرائی تھی۔ محکمہ انکم ٹیکس کے اعلیٰ ذرائع کے مطابق مہندر سنگھ دھونی گذشتہ مالی برس بھی جھارکھنڈ کے سب سے بڑے انفرادی ٹیکس ادا کرنے والے ہیں۔

ماہرین کے مطابق دھونی کی جانب سے جمع کرائے گئے 38 کروڑ روپے کے ایڈوانس ٹیکس کی بنیاد پر ان کی آمدنی 22-23 میں تقریباً 130 کروڑ روپے ہونے کی امید ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے اعداد و شمار کے مطابق جب سے دھونی نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنا کیریئر شروع کیا ہے، وہ جھارکھنڈ میں مسلسل انفرادی زمرے میں سب سے بڑا انکم ٹیکس ادا کرنے والا ہے۔ سال 2019-20 میں انہوں نے 28 کروڑ ادا کیے تھے اور اس سے پہلے 2018-19 میں بھی تقریباً اتنا ہی رقم انکم ٹیکس کے طور پر ادا کیے تھے۔ اس سے پہلے انہوں نے 12.17 کروڑ 2017-18 میں اور 10.93 کروڑ 2016-17 میں انکم ٹیکس ادا کیا تھا۔

15 اگست 2020 کو ایک کھلاڑی کے طور پر بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کے باوجود دھونی کاروباری پچ پر بھی شاندار اننگز کھیل رہے ہیں۔ بحیثیت کرکٹر انہوں نے رواں برس آئی پی ایل سے علیحدگی کا اعلان بھی کیا ہے۔ سابق بھارتی کپتان نے کئی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ رانچی میں وہ تقریباً 43 ایکڑ زمین میں نامیاتی کاشتکاری کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details