اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی

Most expensive players in IPL آئی پی ایل 2024 کی نیلامی میں سب سے مہنگے کھلاڑیوں میں غیر ملکی کھلاڑیوں کا جلوہ برقرار رہا۔ اس نیلامی میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کو کے کے آر نے 24.75 کروڑ میں خریدا تو وہیں کے کپتان پیٹ کمنز کو حیدرآباد نے 20.50 کروڑ میں حاصل کیا۔ یہ دونوں کھلاڑی آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

Most expensive players in IPL history
آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2023, 7:21 PM IST

حیدرآباد: انڈین پریمیر لیگ کرکٹ کی دنیا کی سب سے بڑی لیگ ہے اور پیسوں کے معاملے میں یہ لیگ فٹبال کی چیمپیئن لیگ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ اس لیگ کو کم الفاظ میں آئی پی ایل بھی کہتے ہیں۔ لیگ کا انعقاد ہر سال بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ بی سی سی آئی کے تحت کیا جاتا ہے۔ اس لیگ میں کل دس ٹیمیں شرکت کرتی ہیں اور کھلاڑیوں کی نیلامی کے بعد ہر ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے تیار ہوتی ہے۔

آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی

گزشتہ روز بھی آئی پی ایل 2024 کی نیلامی دبئی میں کی گئی، جہاں کچھ کھلاڑیوں پر اتنی زیادہ بولی لگائی گئی کہ وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔ مچل اسٹارک کو کے کے آر نے 24.75 کروڑ میں خریدا ۔ جو کی آئی پی ایل کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل اسی نیلامی میں پیٹ کمنز کو حیدرآباد نے 20.50 کروڑ میں خریدا تھا۔ جس کی وجہ سے یہ دونوں کھلاڑی آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ انگلینڈ کے آل راونڈر سیم کرن کے نام تھا جنھیں پنجاب نے 2023 کی نیلامی میں 18.50 کروڑ میں خریدا تھا۔ اس طرح آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں کیمرون گرین (17.50کروڑ)، بین اسٹوکس (16.25 کروڑ)، جنوبی افریقہ کے کرس مورس (16.25 کروڑ)، ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن (16 کروڑ)، انڈیا کے یوراج سنگھ (16 کروڑ)، روہت شرما (16 کروڑ) اور رویندرا جڈیجہ (16 کروڑ) کے نام شام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details