اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Mohammed Shami Replaces Jasprit Bumrah جسپریت بمراہ کی جگہ محمد سمیع ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل - Mohammed Shami Replaces Injured Jasprit Bumrah

زخمی جسپریت بمراہ کی جگہ محمد سمیع ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ Mohammed Shami Replaces Injured Jasprit Bumrah

Mohammed Shami Replaces Injured Jasprit Bumrah In India's T20 World Cup Squad
جسپریت بمراہ کی جگہ محمد سمیع ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل

By

Published : Oct 14, 2022, 5:06 PM IST

Updated : Oct 14, 2022, 5:43 PM IST

نئی دہلی: محمد سمیع کو زخمی جسپریت بمراہ کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سمیع کو ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم کی اسٹینڈ بائی لسٹ میں رکھا گیا تھا، تاہم کمر کی انجری کی وجہ سے بمراہ اس میگا ایونٹ سے باہر ہو گئے اور تجربہ کار فاسٹ باؤلر کے لیے دروازے کھل گئے۔ وہیں محمد سراج اور شاردل ٹھاکر کو بیک اپ کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ دیپک چاہر بھی ٹیم میں شامل ہونے کے دوڑ میں تھے، لیکن وہ بھی چوٹ کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ Mohammed Shami Replaces Injured Jasprit Bumrah

بتادیں کہ بھارت اپنی T20 ورلڈ کپ مہم کا آغاز 23 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف کرے گا۔ بی سی سی آئی نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہاکہ "آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے جسپریت بمراہ کے متبادل کے طور پر محمد سمیع کو ICC مینز T20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں منتخب کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیاکہ "محمد سراج اور شاردل ٹھاکر کو بیک اپ کے طور پر شامل کیا گیا ہے اور وہ جلد ہی آسٹریلیا کا سفر کریں گے۔"

مزید پڑھیں:

Last Updated : Oct 14, 2022, 5:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details