اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Setback for Mohammed Shami عدالت سے محمد شامی کو جھٹکا، اہلیہ حسین جہاں کو ماہانہ نفقہ ادا کرنا پڑے گا

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شامی ان دنوں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں مصروف ہیں۔ ادھر شامی کے تعلق سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ کولکاتا کی ایک عدالت نے بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی بیوی حسین جہاں کو ماہانہ 1,30,000 روپے ادا کریں۔ Setback for Mohammed Shami as court orders

Mohammed Shami ordered to pay monthly alimony to estranged wife
عدالت سے محمد سمیع کو جھٹکا، اہلیہ حسین جہاں کو ماہانہ نفقہ ادا کرنا پڑے گا

By

Published : Jan 24, 2023, 12:18 PM IST

Updated : Jan 24, 2023, 2:35 PM IST

کولکاتا: ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شامی اور علیحد گی کی زندگی گزار رہی ان کی بیوی حسین جہاں سے متعلق ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ کولکاتا کی ایک عدالت نے فاسٹ باؤلر کو حکم دیا کہ وہ حسین جہاں کو ماہانہ 1,30,000 روپے ادا کرے۔ 1,30,000 روپے میں سے 50,000 روپے حسین جہاں کے لیے ذاتی طور پر اور بقیہ 80,000 روپے ان کی بیٹی کی دیکھ بھال کے لیے ہوں گے جو اس کے ساتھ رہ رہی ہے۔ علی پور کورٹ کی جج انندیتا گنگولی نے اس معاملے پر فیصلہ سنایا۔

تاہم حسین جہاں اس رقم سے خوش نہیں ہیں۔ کیونکہ اس نے ماہانہ 10 لاکھ روپے مانگی تھیں۔ سال 2018 میں حسین جہاں نے ایک قانونی پٹیشن دائر کی تھی جس میں 10 لاکھ روپے ماہانہ بھتہ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ درخواست میں حسین جہاں نے کہا تھا کہ وہ ذاتی اخراجات کے لیے 7 لاکھ روپے اور بیٹی کی دیکھ بھال کے لیے ماہانہ 3 لاکھ روپے چاہتی ہیں۔ حسین جہاں اب اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کر سکتی ہیں۔

سال 2018 میں فاسٹ بولر محمد شامی کی ذاتی زندگی میں اس وقت تہلکہ مچ گیا جب سمیع کی اہلیہ حسین جہاں نے فاسٹ بالر پر گھریلو تشدد، میچ فکسنگ، جہیز کے لیے ہراساں کرنے جیسے سنگین الزامات لگائے تھے۔ اس کے بعد محمد شامی نے اپنی اہلیہ کے الزامات پر وضاحت دی تھی۔ بعد ازاں سمیع اور حسین جہاں سے علیحدگی ہوگئی۔

الزامات پر وضاحت دیتے ہوئے سمیع نے کہا تھاکہ 'حسین اور ان کے خاندان والے کہہ رہے ہیں کہ وہ بیٹھ کر تمام مسائل پر بات کریں گے۔ لیکن مجھے نہیں معلوم کہ انہیں کون اکسارہا ہے۔ ہماری ذاتی زندگی کے بارے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سراسر جھوٹ ہے۔ میرے خلاف کوئی بڑی سازش ہو رہی ہے۔ یہ مجھے بدنام کرنے یا میرا کیریئر ختم کرنے کی کوشش ہے۔ سمیع نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ملک سے غداری کرنے کے بجائے مرنا پسند کریں گے'۔

32 سالہ محمد شامی نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار بولنگ کی۔ اس دوران انہوں نے 6 اوورز میں صرف 18 رنز دیے اور نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔ سمیع نے پہلے فن ایلن کا وکٹ لیا۔ اس کے بعد انہوں نے ڈیرل مچل اور مائیکل بریسویل کو بھی پویلین بھیجا۔ سمیع نے 29ویں مرتبہ ون ڈے میں تین یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ سمیع کو اس شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

محمد شامی اب نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں مضبوط کھیل دکھانا چاہیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 24 جنوری یعنی آج اندور میں کھیلا جانا ہے۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ممالک ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شرکت کریں گے جس میں محمد شامی نہیں ہے۔ سمیع کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jan 24, 2023, 2:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details