کولمبو:بھارت نے اتوار کو پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2023 کا فائنل جیت کر ریکارڈ 8ویں بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ محمد سراج کی 6 وکٹوں کی بدولت بھارت نے یہ ون ڈے میچ T20 کے وقت سے بھی کم وقت میں جیت لیا۔ سراج کی بولنگ کا جادو ایسا تھا کہ سری لنکا کی پوری ٹیم صرف 50 رنز پر سمٹ گئی۔ سراج نے اپنی گیند بازی سے نہ صرف کروڑوں لوگوں کے دل جیتے بلکہ اپنی شخصیت سے بھی کروڑوں بھارتیوں کے دل ایک مخصوص جگہ بنالی۔دراصل ہوا یہ کہ سراج کو ان کی میچ وننگ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔ جیسے ہی سراج کے لیے پلیئر آف دی میچ کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا، سراج نے وہ رقم پریماداسا اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کے لیے وقف کردی۔ انہوں نے زمینی عملے کے لیے 5,000 امریکی ڈالر تقریباً 4.515 لاکھ روپے بھارتیہ کرنسی میں وقف کردیئے اور کہا کہ میں یہ نقد انعام گراؤنڈز مین کو دینا چاہتا ہوں۔ وہ واحد ہیں جو اس کے مستحق ہیں۔ اگر وہ نہ ہوتے تو یہ ٹورنامنٹ کامیاب نہ ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں:کولمبو میں سراج کا راج، بھارت آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ چمپیئن
سراج نے اپنی سخاوت دکھا کر کروڑوں بھارتیوں کو متاثر کیا ہے وہیں کرکٹ شائقین اور اہل وطن نے بھی سراج کے اس قدم کی تعریف کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کی۔ کروڑوں بھارتیوں نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے سراج کو مبارکباد دی۔