ممبئی: بھارتی ٹیم کے تجربہ کار تیزگیند باز محمد شامی نے ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف 5 وکٹیں لے کر دو بڑے ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔ شامی نے 5 اوورز میں صرف 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ ان کے ورلڈ کپ کی بہترین کارکردگی ہے۔ شامی کی اس خطرناک گیندبازی کی وجہ سے بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دی۔ یہ ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ کی دوسری سب سے بڑی جیت ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ میں محمد شامی نے صرف 14 میچوں میں مجموعی طور پر 45 وکٹیں حاصل کی ہیں جس میں ان کی بہترین کارکردگی 5/18 ہے۔ شامی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں میں چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے گلین میک گرا 39 میچوں میں 71 وکٹیں لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
محمد شامی بھارت کے نمبر 1 گیندباز:پانچ وکٹیں لینے کے ساتھ ہی محمد شامی ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھارت کے نمبر 1 گیندباز بن گئے ہیں۔انہوں نے سابق فاسٹ باؤلرز ظہیر خان اور جواگل سری ناتھ کے ریکارڈ کو توڑ کر یہ پوزیشن حاصل کی ہے۔ شامی نے ورلڈ کپ کے صرف 14 میچوں میں 45 وکٹیں لے کر ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے گیند باز بن گئے ہیں۔ جبکہ ظہیر خان نے 23 میچز میں 44 وکٹیں لیں اور جواگل شری ناتھ نے 33 میچز میں 44 وکٹیں لی تھیں۔
ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بھارتی گیند باز
- محمد شامی - 14 میچز میں 45 وکٹیں
- ظہیر خان - 23 میچز میں 44 وکٹیں
- جواگل سری ناتھ - 33 میچز میں 44 وکٹیں
شامی نے ہربھجن کا بھی ریکارڈ توڑ دیا:محمد شامی بھارت کے لیے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے والے گیندباز بن گئے ہیں۔ شامی نے سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ ہربھجن نے تین مرتبہ پانچ وکٹ حاصل کیے ہیں۔ جبکہ محمد شامی 4 مرتبہ 5 وکٹیں لینے والے گیندباز بن گئے ہیں اور وہ بھارت کے لیے ایسا کرنے والے پہلے گیند باز بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ محمد شامی واحد ہندوستانی بولر ہیں جنہوں نے کرکٹ ورلڈ کپ میں تین مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ہندوستانی تیز گیند باز کے علاوہ صرف آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے ٹورنامنٹ میں تین بار پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ محمد شامی کو ورلڈ کپ 2023 میں کے ابتدائی میچوں میں پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں ملی تھی لیکن ہاردک پانڈیا کے زخمی ہونے کے بعد شامی کو پلیئنگ الیون میں جگہ ملی اور ٹیم میں آتے ہی انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ محمد شامی نے اس ورلڈ کپ کے صرف تین میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کے خلاف میچ میں بہترین پلیئر کا ایوارڈ جیتنے کے بعد محمد شامی نے کہا کہ میں ہمیشہ کی طرح اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کر رہا ہوں اور صحیح جگہ پر گیند کو پچ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ کیونکہ بڑے ٹورنامنٹ میں اگر آپ لئے کھو دیتے ہیں تو پھر اسے واپس حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے میں نے شروع سے ہی صحیح علاقے اور صحیح لمبائی پر گیند کرنے کی کوشش کی۔
محمد شامی نے مزید کہا کہ یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں، یہ صرف اچھا کھانا اور مثبت سوچ رکھنے سے حاصل ہوسکتا ہے، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ لوگوں کی کافی زیادہ محبت مل رہی ہے۔ بھارت میں ہمیں جو حمایت ملتی ہے وہ ایسی کارکردگی میں بہت بڑا کردار ادا کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: