لاہور: پاکستان کے تیز گیند باز محمد حسنین کو لاہور میں آئی سی سی کے تسلیم شدہ مرکز میں آزادانہ دوبارہ تشخیص کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں باؤلنگ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ Mohammad Hasnain allowed to bowl after clearing action test
22 سالہ حسنین کو رواں سال جنوری میں بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کے لیے کھیلتے ہوئے امپائر جیرارڈ ایبوڈ نے مشکوک ایکشن کے لیے رپورٹ کیا تھا۔ اگلے ماہ پاکستان سپر لیگ کے دوران حسنین کے ایکشن ٹیسٹ کئے جانے کے بعد انہیں گیندبازی سے روک دیا گیا تھا۔ اب ٹیسٹ میں معلوم ہوا ہے کہ ان کی کہنی کا لچیلاپن 15 ڈگری کی اجازت کے اندر ہے اور اس کی بولنگ بالکل درست ہے۔
حسنین کو معطلی کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ میں باؤلنگ جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی، حالانکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں اپنے ایکشن کو تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے کہا اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے ایک ہائی پرفارمنس کوچ عمر رشید کومقرر کیا تھا۔ Mohammad Hasnain allowed to bowl after clearing action test
Mohammad Hasnain Allowed to Bowl: ایکشن ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد حسنین کو گیندبازی کی اجازت ملی - پاکستان کے تیز گیند باز محمد حسنین
پاکستان کے تیز گیند باز محمد حسنین کو لاہور میں آئی سی سی کے تسلیم شدہ مرکز میں دوبارہ آزادانہ تشخیص کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں باؤلنگ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ Mohammad Hasnain allowed to bowl after clearing action test
ایکشن ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد حسنین کو گیندبازی کی اجازت ملی
اس کے بعد حسنین نے 21 مئی کو اپنے باؤلنگ ایکشن کی دوبارہ تشخیص کی۔ رپورٹ کو آئی سی سی کے ضوابط کے تحت دوبارہ کرکٹ آسٹریلیا کے آزاد ماہرین کے ذریعہ تصدیق کی گئی۔
بین الاقوامی ٹی20 میں ہیٹرک لینے والے حسنین آخری مرتبہ پاکستان کی جرسی میں دسمبر 2021 میں نظر آئے تھے جب ان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی تھی۔
یو این آئی۔