لاہور: ایمرجنگ ایشیا کپ 14 سے 23 جولائی تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی اور مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان شاہینز کے گروپ اے میں انڈیا اے، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔گروپ بی میں افغانستان اے، عمان، بنگلہ دیش اور یو اے ای کی ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ میں 14 جولائی کو نیپال کے خلاف کھیلے گی جبکہ 16 جولائی کو انڈیا اے، اور 18 جولائی کو سری لنکا اے کا چیلنج درپیش ہوگا۔محمد حارث 5 ون ڈے انٹرنیشنل اور 9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اور وہ پہلی مرتبہ پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے لیے پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا گیا۔اس میں کئی تبدیلیاں ہوئیں ہیں۔