میلبورن:آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور کپتان مارک ٹیلر کا خیال ہے کہ اوپنر ڈیوڈ وارنر کو بھارت کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کھیلنے والی آسٹریلیائی ٹیم کا حصہ ہونا چاہئے۔ بھارت اور آسٹریلیا 7 جون کو ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں مدمقابل ہوں گے، اس کے فوراً بعد آسٹریلیا چار ٹیسٹ کی ایشز سیریز میں انگلینڈ سے مقابلہ کرے گا۔ ڈیوڈ وارنر طویل عرصے سے خراب فارم سے گزر رہے ہیں لیکن مارک ٹیلر کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم مینجمنٹ ڈبلیو ٹی سی فائنل اور ابتدائی ایشز کے لیے ان کے ساتھ جانا پسند کرے گی۔
ٹیلر نے آسٹریلوی خبر رساں ایجنسی اے اے پی کو بتایا، "اگر میں چیزوں کو صحیح طریقے سے پڑھ رہا ہوں، تو ایسا لگتا ہے کہ وہ اوول میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے ڈیوڈ کے ساتھ رہیں گے۔" اور اگر آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے بارے میں اسی طرح سوچ رہا ہے، تو ہاں، ایشز کے لیےوارنر کے ساتھ آغاز کرنا ہوگا۔ وارنر پر خاص طور پر انگلینڈ میں رنز بنانے کا دباؤ بھی ہوگا۔ گزشتہ دسمبر میں میلبورن میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبل سنچری وارنر کی 32 اننگز میں واحد سنچری ہے۔ سال 2019 میں، ایشز دورے پر وانر کا اوسط 9.50 تھا۔ ٹیلر نے کہا، ’’عثمان خواجہ اور وارنر کے ساتھ (ڈبلیو ٹی سی فائنل میں) بیٹنگ کا آغاز کرنا اور پھر ایک ہفتے بعد (ایشیز میں) ایجبسٹن میں پہلے ٹیسٹ میں تبدیلیاں کرنا بہت مشکل ہوگا۔