بنگلہ دیش ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمود اللہ کو ایک سال سے زیادہ وقت تک کرکٹ کے سب سے طویل فارمیٹ سے نظر انداز کیا گیا تھا لیکن زمبابوے دورے کے لیے انہیں ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
محمود اللہ نے پچھلی بار فروری 2020 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ وہ اب گیند بازی کرنے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں اس لیے انہیں ٹیسٹ ٹیم میں واپس بلا لیا گیا ہے۔
اس سے قبل بنگلہ دیش ٹیم انتظامیہ محمود اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں شامل کرنے کی خواہش مند نہیں تھی کیونکہ وہ اپنی چوٹ کے سبب بلے بازی نہیں کررہے تھے لیکن آل راؤنڈر نے حال ہی میں گیند بازی شروع کی ہے یہاں تک کہ ڈھاکہ پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) میں انہوں نے 16 میچوں میں 17 وکٹ بھی لیے ہیں۔ 35 سالہ محمود اللہ نے بھی یہ اعلان کیا ہے کہ وہ ایک گیند باز کے طور پر واپس آگئے ہیں۔