اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Ranji Trophy مہاراشٹر نے دہلی کو نو وکٹوں سے شکست دی - رنجی ٹرافی میں مہاراشٹر بمقابلہ دہلی

رنجی ٹرافی گروپ بی مقابلے میں مہاراشٹر نے دہلی کو نو وکٹوں سے شکست دی۔ وہیں گروپ اے کے میچ میں اتراکھنڈ نے میزبان ناگالینڈ کو آسانی سے 174 رنز سے شکست دی۔ Maharashtra vs Delhi in Ranji Trophy

مہاراشٹر نے دہلی کو نو وکٹوں سے شکست دی
مہاراشٹر نے دہلی کو نو وکٹوں سے شکست دی

By

Published : Dec 17, 2022, 8:22 AM IST

پونے: اشائے پالکر کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت مہاراشٹر نے رنجی ٹرافی گروپ بی مقابلے میں دہلی کے خلاف نو وکٹ سے جیت درج کی۔ پونے میں کھیلے گئے میچ میں دہلی نے پہلی اننگز میں 191 رنز بنائے جس کے جواب میں مہاراشٹرا نے پہلی اننگز میں مین آف دی میچ اشائے (100) اور عظیم قاضی (124) کی سنچریوں کی مدد سے 324 رنز بناکر 133 رنز کی برتری حاصل کی۔ جواب میں دہلی نے دوسری اننگز میں 310 رنز بنائے اور مہاراشٹرا کو جیت کے لیے 178 رنز کا ہدف دیا جسے مہاراشٹر کے کھلاڑیوں نے ایک وکٹ کے نقصان پر 180 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ پون شاہ 87 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کوشل تامبے نے 64 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ اشائے نے دہلی کی دونوں اننگز میں دو دو وکٹ لیے۔ Maharashtra Beat Delhi in Ranji Trophy

وہیں ناگالینڈ کے سوویما میں ایلیٹ گروپ اے کے میچ میں اتراکھنڈ نے میزبان ناگالینڈ کو آسانی سے 174 رنز سے شکست دی۔ اتراکھنڈ نے پہلی اننگز میں 282 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم نے 389 رنز بنا ئے۔ دوسری اننگز میں اتراکھنڈ نے سات وکٹوں پر 306 رنز بنا کر اننگز کے اختتام کا اعلان کیا لیکن ناگالینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 25 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دوسری جانب گروپ بی کے میچ میں ممبئی نے آندھرا پردیش کے خلاف نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ میزبان آندھرا نے پہلی اننگز میں 238 رنز بنائے جس کے جواب میں ممبئی نے 331 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں آندھرا کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی اور پوری ٹیم 131 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جب کہ ممبئی نے ایک وکٹ پر 40 رنز بنائے اور آسانی سے جیت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: Ranji Trophy اترپردیش 198 رنوں پر ڈھیر، بنگال بھی لڑکھڑائی

اڈیشہ اور بڑودہ کا کٹک میں گروپ اے کا میچ ڈرا ہوگیا۔ تاہم بڑودہ نے پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر تین پوائنٹس حاصل کیے۔ اسی طرح حیدرآباد میں تمل ناڈو اور حیدرآباد کے درمیان کھیلا گیا میچ ڈرا ہوگیا۔ حیدرآباد نے پہلی اننگز میں 395 اور دوسری اننگز میں 258 رن بنائے تھے جبکہ تمل ناڈو نے پہلی اننگز 510 رن پر چار وکٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی جبکہ دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام پر اس نے ایک وکٹ پر 108 رن بنائے تھے۔ اس طرح تمل ناڈو کو تین پوائنٹ ملے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details