اندور: بنگلہ دیش لیجنڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اتوار کو 9 وکٹوں پر 158 رنز بنائے، جسے آسٹریلیا لیجنڈز نے آخری گیند پر سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یہ بنگلہ دیش لیجنڈز کی تین میچوں میں مسلسل تیسری شکست ہے، جبکہ یہ آسٹریلیا لیجنڈز کی دو میچوں میں پہلی جیت ہے۔ Road Safety World Series 2022
بنگلہ دیش کی جانب سے ملے 159 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اترے آسٹریلیا لیجنڈز نے تین رن کے اسکور پر اپنا پہلا وکٹ گنوادیا۔ کپتان شین واٹسن (35) اور کیلم فرگوسن (24) نے دوسرے وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت قائم کی، حالانکہ الیاس سنی نے واٹسن، فرگوسن، نارتھن ریارڈن (03) اور براڈ ہوج (04) کو جلد آؤٹ کرکے 90 رنز کے اسکور تک آسٹریلیا لیجنڈز کی آدھی ٹیم پویلین بھیج دی۔ Magical Brad Haddin powers Aussie Legends to 3 wicket victory in thriller
یہاں سے آسٹریلیا لیجنڈز کی ٹیم ہدف سے دور ہوتی نظر آئی۔ ٹیم کو آخری دو اوورز میں جیت کے لیے 26 رنز درکار تھے اور ہیڈن کی شکل میں ان کی امیدیں زندہ تھیں۔ ہیڈن نے یہاں سے اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے آخری تین گیندوں پر لگاتار تین چوکے لگا کر آسٹریلیا لیجنڈز کو سنسنی خیز جیت دلادی۔ ہیڈن نے 37 گیندوں میں تین چوکے اور چار چھکے لگائے۔ بنگلہ دیش لیجنڈز کی جانب سے الیاس کے چار وکٹوں کے علاوہ عبدالرزاق نے دو اور ابوالحسن نے ایک وکٹ اپنے نام کیا۔