اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL New Teams: آئی پی ایل کی نئی ٹیموں کو بی سی سی آئی سے باضابطہ منظوری ملی - آئی پی ایل کی نئی ٹیموں کو بی سی سی آئی کی منظوری

انڈین پریمیئر لیگ کی دو نئی ٹیموں لکھنؤ اور احمد آباد کو بی سی سی آئی Board of Control for Cricket in India سے باضابطہ منظوری مل گئی۔

آئی پی ایل
آئی پی ایل

By

Published : Jan 11, 2022, 6:20 PM IST

آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کی میٹنگ IPL Governing Council meeting میں لکھنؤ ٹیم کے مالک سنجیو گوئنکا کے آر پی ایس جی گروپ اور احمد آباد کے مالک سی وی سی کیپٹل کو منظوری سے متعلق خطوط جاری کئے جانے پر مہر لگائی گئی۔

آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل IPL Chairman Brijesh Patel نے میٹنگ کے بعد اس کی تصدیق کی۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا

انہوں نے بتایا کہ گورننگ کونسل نے سی وی سی کے ذریعہ احمد آباد ٹیم کو منظوری دے دی ہے اور ہم، دونوں نئی ​​ٹیموں کو منظوری سے متعلق خط جاری کریں گے۔

گورننگ کونسل کے اجلاس میں آئی پی ایل 2022 کی میگا نیلامی IPL Mega Auction کی تاریخوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور برجیش پٹیل نے تصدیق کی کہ نیلامی 12 اور 13 فروری کو بنگلور میں ہوگی۔

حالانکہ بی سی سی آئی نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ لکھنؤ اور احمد آباد کی ٹیموں کو کھلاڑیوں کو سائن کرنے کے لئے کتنا وقت دیا جانا ہے۔ انہیں کم از کم چند ہفتوں کا وقت دیے جانے کی امید ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details