اردو

urdu

By

Published : Aug 21, 2023, 8:19 PM IST

ETV Bharat / sports

Lionel Messi میسی دنیا میں سب سے زیادہ ٹرافیاں جیتنے والے فٹبالر بن گئے

ارجنٹائن کو تین دہائیوں بعد فٹبال کا عالمی چیمپئن بنانے والے اسٹار کپتان لیونل میسی نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا لیا اور سب سے زیادہ ٹرافیاں جیتنے والے فٹبالر بن گئے۔

میسی دنیا میں سب سے زیادہ ٹرافیاں جیتنے والے فٹبالر بن گئے
میسی دنیا میں سب سے زیادہ ٹرافیاں جیتنے والے فٹبالر بن گئے

بیونس آئرس:ارجنٹائنا ک کو36 برسوں کے بعد فٹبال کا عالمی چیمپئن بنانے والے اسٹار کپتان لیونل میسی نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا لیا اور سب سے زیادہ ٹرافیاں جیتنے والے فٹبالر بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیونل میسی نے اتوار کو امریکہ کے فٹبال کلب انٹر میامی کو لیگز کپ میں کامیابی دلا کر کلب کے لیے اپنی پہلی ٹرافی جیتی تو یہ مجموعی طور پر اسٹار کھلاڑی کی 44 ویں ٹرافی تھی۔

اس ٹرافی کے ساتھ ہی انہوں نے دنیا میں سب سے زیادہ 44 ٹرافیاں جیتنے والے واحد فٹبالر کا اعزاز حاصل کر لیا۔

میسی جنہوں نے سات بار بیلن ڈی ایوارڈ جیت رکھے ہیں انہوں نے ارجنٹائن کو فیفا ورلڈ کپ 2022 سمیت 5 ٹائٹل جتوائے جب کہ اپنے کلب کیریئر میں بارسلونا کلب کے لیے لالیگا اور یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ سمیت 35 ٹائٹل بھی حاصل کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:FIFA Women's World Cup 2023 پہلی دفعہ فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا خطاب اسپین کے نام

میسی اب تک اپنے نئے کلب انٹر میامی کیلیے سات میچز میں 10 گول کر چکے ہیں جبکہ بدھ کو یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں ان کی ٹیم سنسناٹی سے مقابلہ کرے گی تو ان کے پاس ایک اور فائنل میں پہنچنے کا موقع ہوگا۔ اس طرح ان کی ٹرافیوں کی تعداد میں ایک اور کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details