بیونس آئرس:بین الاقوامی شہرت یافتہ چیمپئن فٹبالر لیونل میسی نے اپنی 36 ویں جنم دن پر نمائشی میچ میں گولز کی ہیٹ ٹرک کرکے اپنی سالگرہ کو یادگار بنا لیا۔شائقین نے بھی میسی کی جم کر تعریف کی
ارجنٹینا کے چیمپئن کپتان اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی گزشتہ روز 36 سال کے ہو گئے۔میسی نے اپنی سالگرہ کے دن ہوم گراؤنڈ پر نمائنشی میچ کھیلا جس میں انہوں نے گولز کی ہیٹ ٹرک کرکے جہاں اپنے دلفریب کھیل سے اپنے پرستاروں کو محظوظ کیا وہیں سالگرہ کو یادگار بھی بنایا
اس میچ میں ارجنٹینا کے دیگر کھلاڑی بھی شریک تھے جنہوں نے میچ کے بعد میسی کی سالگرہ کا شاندار انداز میں جشن بھی منایا۔واضح رہے کہ لیونل میسی نے گزشتہ سال قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کو 36 سال بعد فٹبال کا عالمی چیمپئن بناکر اپنے کیریئر کا دیرینہ خواب پورا کیا تھا۔