نیوزی لینڈ کی اننگ ڈکلیئر ہونے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم اس کے جواب میں لڑکھڑا گئی اور 41.2 اوورز میں 126 رنز پر سمٹ گئی، بنگلہ دیش پہلی اننگز میں 395 رن سے پیچھے ہے اور اسے فالو آن کا خطرہ ہے۔ Bangladesh Collapse on 126
نیوزی لینڈ نے دوسرے دن ایک وکٹ پر 349 رن سے کھیلنا شروع کیا۔ لاتھم نے 186 اور کانوے نے 99 رن سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا ۔ کانوے 166 گیندوں میں 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 109 رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد ٹام لاتھم نے راس ٹیلر کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 48 رن جوڑے۔
ٹیلر 39 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 28 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹیلر کا وکٹ 411 رنز کے اسکور پر گرا۔ تین رن کے بعد ہینری نکولس بھی کھاتہ کھولے بغیر عبادت حسین کا شکار بن گئے جبکہ ڈیرل مشل تین رنز بنانے کے بعد 423 پر چوتھے بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے۔