کولمبو:ایشیا کپ میں ہندوستان کے لیے پانچ اہم وکٹیں لینے کے ساتھ بلے بازی سے بھی کرکٹ کے لیجنڈکو متاثر کرنے والے ویلا لاگے کی ملنگا نے تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ 20 سالہ کھلاڑی کی صلاحیتوں سے بے حد متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا،”یہ کہنا مناسب ہے کہ سری لنکا نے آج 12 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔ دونیتھ کتنا اچھا تھا۔ان کے نوجوان کندھوں پر ہمہ جہت صلاحیتوں کی ذمہ داری ہے۔ میرا ماننا ہے کہ وہ اگلی دہائی میں ون ڈے میں سری لنکا کے لیے سب سے اہم کھلاڑی بننے کے راستے پر ہے۔“
ویلا لاگے نے اب تک ملک کے لیے اب تک صرف 13 ون ڈے کھیلے ہیں۔ بائیں ہاتھ کایہ بلے بازاگلے مہینے میں ہندوستان میں شروع ہونے والے سری لنکا کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ مہم میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ویلا لاگے نے گزشتہ سال کے آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں 13.58 کی اوسط سے سب سیزیادہ 17 وکٹ گرائے تھے۔