سری لنکا کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز لسِتھ ملنگا نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ملنگا نے 295 ٹی 20 میچوں میں 19.68 کی اوسط سے 390 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ملنگا نے 2011 میں ٹیسٹ فارمیٹ اور 2019 میں ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
کریک بز رپورٹ کے مطابق ملنگا نے 2011 میں ٹیسٹ فارمیٹ اور 2019 میں ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس سال جنوری میں ملنگا نے فرنچائز کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کیا جب انہیں ممبئی انڈینز نے ریلیز کیا تھا۔ ملنگا ٹی ٹوئنٹی میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے گیند باز بنے تھے۔
ملنگا نے کہا کہ آج کا دن میرے لیے بہت خاص ہے۔ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں میرا ساتھ دیا۔