لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے بابر اعظم کی ٹیم پشاور زلمی کو چار وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں داخل ہو گئی ہے۔ ملتان سلطانز پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ پشاور زلمی نے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پشاور زلمی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ اس کے بعد 172 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے ہدف 7 گیندیں باقی رہتے حاصل کر لیا اور فائنل میں بھی اپنی جگہ بنا لی۔
پشاور زلمی کی طرف سے کپتان بابر اعظم نے 36 گیندوں پر 42 رنز بنائے جبکہ محمد حارث نے 54 گیندوں پر 85 رنز بنائے۔ وہیں راجاپکشے نے 18 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔ لاہور کی جانب سے راشد خان اور زمان خان نے دو دو وکٹ جبکہ شاہین آفریسی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 172 رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لی۔ لاہور کی جانب سے اوپنر مرزا بیگ نے سب سے زیادہ 54 رنز بنائے۔ سیم بلنگز نے 28، سکندر رزا نے 23 اور کپتان شاہین آفریدی نے 11 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔