اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Saff Cup کویت نے سیف چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کیا - شری کانتیراوا اسٹیڈیم

کویت نے اپنے ابتدائی میچ میں نیپال کو 3-1 سے شکست دے کر سیف چیمپئن شپ 2023 ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

کویت نے سیف چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کیا
کویت نے سیف چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کیا

By

Published : Jun 21, 2023, 9:13 PM IST

بنگلورو:شری کانتیراوا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے خالد الابراہیم (23ویں منٹ)، شبیب الخالدی (41ویں منٹ) اور محمد عبداللہ (65ویں منٹ) نے گول کئے۔ نیپال کی جانب سے تسلی بخش گول انجن بستا نے 68ویں منٹ میں کیا۔

کویت، جو دنیا میں 143 ویں نمبر پر ہے، شروع سے ہی 174 ویں رینک والی ٹیم نیپال پر غالب رہی اور 10 منٹ کے وقفے میں دو مواقع پیدا کئے ۔ کچھ دیر بعد اسکور بورڈ پر کویت کا غلبہ نظر آیا جب فواز العتیبی نے نیپال کے باکس میں کراس کھیلا۔ اس موقع پر نیپال کے کپتان اور گول کیپر کرام لمبو گیند کو پکڑنے کے لیے آگے آئے لیکن خالد نے ہیڈر پر جا کر گیند کو جال میں بھیج دیا۔

کویت کو دوسری کامیابی اس وقت ملی جب محمد عبداللہ دائیں طرف سے گیند لینے کے لیے بھاگے اور ان کے کراس کی مدد سے شبیب نے شاندار گول کیا۔ وقفے پر 2-0 کی برتری کے باوجود کویت کا جارحانہ انداز تبدیل نہیں ہوا۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں دونوں ٹیموں نے کچھ غیر ضروری فاؤل کیے جس میں نیپال کو ایک گول کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے 65ویں منٹ میں نیپال کے مڈ فیلڈر گیند کو باکس کے اندر ہاتھ لگنے سے نہ روک سکے۔ اس کی وجہ سے کویت کو اسپاٹ کک ملی جسے عبداللہ نے گول میں تبدیل کر دیا۔

تین گول سے پیچھے رہنے کے باوجود نیپالی کھلاڑیوں نے اپنی توانائی میں کمی نہیں آنے دی۔ اسی توانائی کی بدولت نیپال 68ویں منٹ میں کھاتہ کھولنے میں کامیاب رہا، حالانکہ یہ اس کا میچ میں آخری گول تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Turkey Beat Wales ترکی ٹیم نے وہیلز کو شکست دیتے ہوئے گروپ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی

اس جیت کے ساتھ کویت گروپ اے میں پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ نیپال چوتھی پوزیشن پر ہے۔ گروپ کی دیگر دو ٹیمیں، ہندوستان اور پاکستان آج شام سری کانتیراوا اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details