سینٹ جانز:میکینزی کو بنگلہ دیش اے کے خلاف حالیہ سیریز میں ویسٹ انڈیز اے کے لیے ان کی کارکردگی کی بنیاد پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ایلک ایتھانازے بھی اسکواڈ کا حصہ بننے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے لیے قطار میں ہیں۔ راہکیم کارن وال اور جومیل واریکن کو اسپن متبادل کے طور پر واپس بلایا گیا ہے۔
سی ڈبلیو آئی کے چیف سلیکٹر ڈیسمنڈ ہینس نے کہا کہ گڈاکیش موتی کمر کے نچلے حصے کی چوٹ سے صحت یاب ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے کارن وال اور واریکن کے لیے "موقع" کے دروازے کھلے ہیں۔ کائل میئرز اور فاسٹ باؤلر جیڈن سیلز انجری سے صحت یاب ہو رہے تھے لیکن احتیاط کے طور پر ان کا انتخاب نہیں کیا گیا۔ سلیکٹرز نے وکٹ کیپر بلے باز ٹیون املاچ اور دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اکیم جارڈن کو پہلے ٹیسٹ کے لیے اضافی کھلاڑیوں کے طور پر نامزد کیا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شینن گیبریل، الزاری جوزف، کیمار روچ اور جیسن ہولڈر پیس اٹیک کی قیادت کریں گے جب کہ ریمون ریفر ونڈیز کے آل راؤنڈر آپشن ہوں گے۔ چیف سلیکٹر ہینس نے کہا، ’’ہمارے پاس کیمپ میں جیڈن سیلز تھے اور انہوں نے سرجری کے بعد بحالی کے عمل میں اچھی پیشرفت کی ہے۔ ہم نے محسوس کیا کہ وہ ابھی واپس آنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ہم اس مرحلے پر انہیں خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے۔ کائل میئرز پر بھی غور کیا گیا لیکن وہ پوری طرح فٹ نہیں ہیں۔ احتیاط یہ ہے کہ انہیں اس سطح پر پانچ روزہ کھیل کی سختیوں میں نہ رکھاجائے۔"