اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2022, KKR Beat SRH: رسل کی طوفانی اننگز سے کولکتہ کی امیدیں برقرار

آئی پی ایل 2022 کے 61ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 54 رن سے شکست دے دی۔ رسل کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Kolkata Knight Riders beat Sunrisers Hyderabad

رسل کی طوفانی اننگز سے کولکتہ کی امیدیں برقرار
رسل کی طوفانی اننگز سے کولکتہ کی امیدیں برقرار

By

Published : May 15, 2022, 7:20 AM IST

پونے: آندرے رسل نے 28 گیندوں پر چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 49 رنوں کی طوفانی اننگز اور 22 رن پر تین وکٹوں کی شاندار گیند بازی کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو آئی پی ایل میں کرو یا مرو کے میچ میں 54 رن سے شکست دے کر پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو برقرار رکھا۔ کولکتہ نے 20 اووروں میں چھ وکٹ پر 177 کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور حیدرآباد کو آٹھ وکٹ پر 123رن پر روک دیا۔ Kolkata Knight Riders beat Sunrisers Hyderabad by 54 runs

کولکتہ کی 13 میچوں میں یہ چھٹی جیت ہے اور اس کے 12 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد کو 12 میچوں میں ساتویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ آٹھویں نمبر پر کھسک گئی ہے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا ایک میچ بچا ہوا ہے جو اسے لکھنؤ سے 18 مئی کو کھیلنا ہے۔ ساتویں نمبر پر کھیلنے آئے رسل نے 28 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 49 رن بنائے اور کولکتہ کو ایک قابل سکور تک پہنچایا جو آخر میں میچ فاتح ثابت ہوا۔

رسل نے اپنے چار میں سے تین چھکے آف اسپنر واشنگٹن سندر کی اننگز کے آخری اوور میں لگائے۔ انہوں نے اننگز کی آخری گیند پرچھکا لگا کر اننگز کا خاتمہ کیا۔ رسل نے سیم بلنگز کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 63 رن کی شراکت داری کی ۔ بلنگز نے 29 گیندوں پر 34 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اوپنر اجنکیا رہانے نے 24 گیندوں میں تین چھکوں کی مدد سے 28 اور نتیش رانا نے 16 گیندوں میں تین چھکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔ کپتان شریاس ایر نے نو گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 15 رن بنائے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے حیدرآباد کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 123 رنز ہی بنا پائی اور اسے 54 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ حیدرآباد کی جانب سے سب سے زیادہ ابھیشیک شرما نے 43 اور ایڈن مارکرم نے 32 رنز بنائے۔ کپتان کین ویلیمسن نے 9 رنز بنائے۔ حیدرآباد کی جانب سے تیز گیند باز عمران ملک نے 33 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ عمران ملک اب تک اس آئی پی ایل میں 12 میچوں میں 18 وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

KKR Beat SRH

ABOUT THE AUTHOR

...view details