ابوظہبی کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2021 کے 31ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔
رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 92 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آر سی بی کے لیے سب سے زیادہ دیودت پڈیکل نے 22 رنز بنائے۔ کے کے آر کے لیے ورون چکرورتی اور آندر رسل نے تین تین وکٹ حاصل کیے۔