اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2022 47th Match: کولکتہ نے راجستھان کو سات وکٹ سے شکست دی

آئی پی ایل 2022 کے 47ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے راجستھان رائلز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ IPL 2022 47th Match۔ رنکو سنگھ کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Kolkata Knight Riders beat Rajasthan Royals

IPL 2022: کولکتہ نے راجستھا ن کو سات وکٹ سے شکست دی
IPL 2022: کولکتہ نے راجستھا ن کو سات وکٹ سے شکست دی

By

Published : May 3, 2022, 6:51 AM IST

ممبئی: نتیش رانا (48 ناٹ آؤٹ) اور رنکو سنگھ (42 ناٹ آؤٹ) کی 66 رن کی ناٹ آوٹ شراکت داری کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے راجستھان رائلز کو پیر کو پانچ گیندیں باقی رہتے سات وکٹوں سے شکست دے دی اور پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا۔ راجستھان نے سنجو سیمسن (54) کی شاندار نصف سنچری کی مدد سے 20 اووروں میں پانچ وکٹ پر 152 رن کا مشکل اسکور بنایا لیکن رانا نے آخری اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر کولکتہ کو یادگار فتح دلادی۔ Kolkata Knight Riders beat Rajasthan Royals by seven wickets

دس میچوں میں کولکتہ کی یہ چوتھی جیت ہے۔ کلکتہ نے مسلسل پانچ شکستوں کے بعد جیت حاصل کی۔ یہ راجستھان کی 10 میچوں میں چوتھی شکست تھی لیکن وہ تیسرے مقام پر برقرار ہے۔ ہدف کے تعاقب میں کولکتہ نے 92 رن پر اپنے تین وکٹ گنوا دیے۔ کپتان شریاس ایر نے 32 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رن بنائے لیکن اس کے بعد نتیش رانا اور رنکو سنگھ نے زبردست شراکت داری کی اور 19ویں اوور کی آخری گیند پر چوکا لگا کر اسکور برابر کردیا۔

کولکتہ کو آخری چھ گیندوں میں جیت کے لیے ایک رن درکار تھا۔ رانا نے آخری اوور کی پہلی گیند پر فتح کا چھکا لگایا۔ رانا نے 37 گیندوں پر ناٹ آوٹ 48 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ رنکو نے 23 گیندوں پر ناٹ آوٹ 42 رن میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کلدیپ کی پہلی گیند باؤنسر تھی اور اپر کٹ پر رنکو نے تھرڈ مین کی سمت میں چھکا لگایا۔ آخر کار مسلسل پانچ شکستوں کے بعد کولکتہ کو پہلی فتح ملی ہے۔ Kolkata Knight Riders vs Rajasthan Royals

یہ بھی پڑھیں: IPL 2022 46th Match: چنئی نے حیدرآباد کو ہرایا، پلے آف میں پہنچنے کی اب بھی امید

اس سے قبل سیمسن نے 49 گیندوں پر 54 رن میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ راجستھان کے رن مشین جوس بٹلر نے 25 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 22 رن بنائے۔ کرون نائر نے 13 گیندوں میں 13، ریان پراگ نے 12 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 19 رن بنائے۔ شمرون ہیٹمائر نے 13 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ27 رن بنائے۔ روی چندرن اشون نے پانچ گیندوں میں چھ رن بنائے۔ دیودت پڈیکل دو رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کولکتہ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 48 رن کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details