موہالی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے یہاں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے پہلے دن جمعہ کو اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ میں 8000 رنز کا ہندسہ عبور کر لیا۔ اس کے ساتھ وہ 8000 ٹیسٹ رنز بنانے والے چھٹے ہندوستانی بلے باز بھی بن گئے۔
کوہلی نے سری لنکا کے تیز گیند باز وشوا فرنانڈو کی گیند پر پوائنٹ پر ایک سنگل لے کر 169 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ وہ کرکٹ کی تاریخ میں 100ویں ٹیسٹ میچ میں آٹھ ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بلے باز بنے ہیں۔ ان سے پہلے آسٹریلیا کے عظیم بلے باز رکی پونٹنگ نے 2006 میں سڈنی میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنا کر یہ ریکارڈ حاصل کیا تھا Kohli became the sixth Indian to score 8000 Test runs۔
ہندوستانی بلے بازوں کی بات کریں تو سچن تیندولکر (154 اننگز)، راہل دراوڈ (157)، وریندر سہواگ (160)، سنیل گواسکر (166) اور وی وی ایس لکشمن (201) آٹھ ہزار رنز بنانے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔