ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / sports

راہل کی سنچری کی بدولت ہندوستان کا قابل احترام اسکور - کوئٹزی نے صبح کے سیشن میں محمد سراج

India Vs South Africa Ist Test وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل کی 101 رن کی سنچری کی بدولت ہندوستان جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن 245 رن کا باعزت اسکور بنانے میں کامیاب رہا۔

راہل کی سنچری کی بدولت ہندوستان کا قابل احترام اسکور،جنوبی افریقہ کے ایک وکٹ کے نقصان پر49
راہل کی سنچری کی بدولت ہندوستان کا قابل احترام اسکور،جنوبی افریقہ کے ایک وکٹ کے نقصان پر49
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 5:14 PM IST

سنچورین:ہندوستان نے گزشتہ روز کے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 208 رن سے آگے کھیل شروع کیا۔ کوئٹزی نے صبح کے سیشن میں محمد سراج کو پانچ رن پر ویرین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرکے پویلین بھیج کر ہندوستان کو نواں جھٹکا دیا۔ اس کے بعد راہل نے کوئٹزی پر چھکا لگا کر اپنی آٹھویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔

68ویں اوور میں برگر نے کے ایل راہول کو 101 رن پر بولڈ ہوگئے۔اس طرح ہندوستان کی پہلی اننگز 245 رن پر ختم کر دی۔اس سے قبل گزشتہ روز سپر اسپورٹ پارک میں جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا اور کگیسو ربادا کی تباہی نے ہندوستانی بلے بازوں کو دن کا کھیل ختم ہونے تک آرام نہیں کرنے دیا۔

ہندستان کو پہلا جھٹکا کپتان روہت شرما کے پانچویں اوور میں پانچ رن بناکر آوٹ ہونے کی صورت میں لگا۔ 10ویں اوور میں یشسوی جیسوال 17 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ وہ ناندرے برگر کی گیند پر کائل ویرئین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ یہ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں برگر کا پہلا وکٹ تھا۔ شبھمن گل آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز تھے۔ انہوں نے 12 گیندوں پر دو رن بنائے۔ لنچ کے بعد ہندوستان کو چوتھا جھٹکا لگا۔ کاگیسو ربادا نے 27ویں اوور کی آخری گیند پر شریاس ایر کو 31 رن پر بولڈ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کی پہلی اننگ 318 رنوں پر سمٹی، پاکستان کے چھ وکٹوں پر194 رن

ان کے بعد روی چندرن اشون آٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وہ ربادا کے ہاتھوں ایڈن مارکرم کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ ربادا نے 24 رن پر شاردول ٹھاکر کو آؤٹ کر کے ہندستان کو ساتواں جھٹکا دیا ہے۔ 55ویں اوور میں جسپریت بمراہ ایک رن بنا کر مارکو کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے اور ہندوستان کی آٹھویں وکٹ گر گئی۔ آج سراج نویں وکٹ کے طور پر پانچ رن بناکر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ناندرے برگر نے تین اور مارکو جانسن نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگ میں ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رن بنا لئے ہیں۔محمد سراج نے ایڈن مارکرم کو پانچ رنوں کے انفرادی اسکور پر آوٹ کیا۔اس وقت ایڈن ایلگر 30 رن اور تونی ڈی جورجی 12 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details