اردو

urdu

By

Published : Aug 11, 2022, 10:07 PM IST

ETV Bharat / sports

KL Rahul to lead India vs Zimbabwe : کے ایل راہل مکمل طور پرفٹ، زمبابوے دورے پر ٹیم کی کپتانی کریں گے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہل زمبابوے دورہ پر بھارتی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ بی سی سی آئی نے جمعرات کو یہ اعلان کیا۔ KL Rahul to lead India vs Zimbabwe

Etv Bharat
Etv Bharat

ممبئی:بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے زمبابوے کے دورے کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے کے ایل راہل کی حالت کا جائزہ لیا ہے اور انہیں زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے فٹ قرار دیا ہے۔

بورڈ نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے انہیں ٹیم کا کپتان منتخب کیا ہے اور شیکھر دھون کو نائب کپتان کی ذمہ داری دی ہے۔ اس کے علاوہ واشنگٹن سندر اور دیپک چاہر کو بھی مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس دورے پر ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے جو 28 اگست سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے ایشیا کپ کی تیاری کریں گے۔

تین ون ڈے میچوں کے لیے بھارتی ٹیم: کے ایل راہل (کپتان)، شیکھر دھون (نائب کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، شبمن گل، دیپک ہڈا، راہل ترپاٹھی، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل، اویش خان، پرسدھ کرشنا، محمد سراج، دیپک چاہر۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں:Scott Styris On Hardik Pandya: ہاردک مستقبل میں بھارتی ٹی۔20 ٹیم کے کپتان ہوں گے، اسٹائرس

ABOUT THE AUTHOR

...view details