اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کے ایل راہل نے ویراٹ کوہلی کی کپتانی کے بارے میں کیا کہا؟ - ویراٹ کوہلی کی کپتانی کے بارے میں کیا کہا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز کے ایل راہل نے ویراٹ کوہلی کی کپتانی کے بارے میں کہا کہ کپتان کوہلی ایک مختلف قسم کے ہی کپتان ہیں وہ میدان میں اپنا 200 فیصد دیتے ہیں۔

kl rahul on virat kohli
کے ایل راہل نے ویراٹ کوہلی کی کپتانی کے بارے میں کیا کہا؟

By

Published : Jul 4, 2021, 12:10 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز کے ایل راہل کا خیال ہے کہ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی 200 فیصد جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے اندر دوسرے کھلاڑیوں کو بھی ایسا ہی کرنے کی اور ترغیب دینے کی حیرت انگیز قابلیت و صلاحیت موجود ہے۔

راہل نے فوربس انڈیا کے لیے ایک ویڈیو میں کہا کہ ویراٹ کوہلی کے ساتھ اور ان کی قیادت میں کھیل کر یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک مختلف قسم کے کپتان ہیں۔ وہ ایک بہت ہی پرجوش شخص ہے۔ وہ 200 فیصد جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔ آپ کی بہترین کوشش صرف 100 فیصد ہی ممکن ہے لیکن وہ 200 فیصد جوش و جذبے کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں 10 دیگر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور 100 سے 200 فیصد محنت کرنے کے لیے ان کے اندر حیرت انگیز صلاحیت ہے۔

راہل ساؤتھمپٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے لیکن انہیں پلینگ الیون میں موقع نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈومیسٹک کرکٹ کی واپسی، بی سی سی آئی نے جاری کیا شیڈول

ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد کوہلی کی کپتانی پر کافی زیادہ سوال کھڑے ہوئے تھے کیونکہ وہ اب تک ایک بھی آئی سی سی ٹرافی حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

کوہلی کی قیادت میں بھارت نے 2017 میں چیمپئنز ٹرافی، 2019 میں ورلڈ کپ اور 2021 میں ڈبلیو ٹی سی جیتنے میں ناکام رہا تھا۔

بھارتی ٹیم اب 4 اگست سے شروع ہونے والی میزبان انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details