اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India Captain KL Rahul Ruled Out: راہل اور کلدیپ یادو آؤٹ، رشبھ پنت کپتانی سنبھالیں گے

ٹیم انڈیا کے کپتان کے ایل راہل کمر کی چوٹ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی-20 سیریز IND vs SA T-20 سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ کلدیپ یادو کل شام نیٹ پریکٹس میں بلے بازی کے دوران دائیں بازو میں چوٹ لگ جانے کی وجہ سے اس سیریز میں نہیں کھیل سکیں گے۔ راہل کے زخمی ہونے کے بعد نوجوان وکٹ کیپر رشبھ پنت بھارت کی قیادت کی ذمہ داری Rishabh Pant To Lead Team India Against South سنبھالیں گے۔

India Captain KL Rahul Ruled Out
راہل اور کلدیپ یادو آؤٹ، رشبھ پنت کپتانی سنبھالیں گے

By

Published : Jun 8, 2022, 10:40 PM IST

بھارتی ٹیم کل یعنی 9 جون سے پانچ میچوں کی T20 سیریز IND vs SA میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ کے ایل راہل کو اس سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا کپتان منتخب کیا گیا تھا، لیکن اب بھارت ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

ٹیم انڈیا کے کپتان کے ایل راہل India Captain KL Rahul دائیں کمر کی چوٹ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی-20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ کلدیپ یادو کل شام نیٹ پریکٹس میں بلے بازی کے دوران دائیں بازو میں چوٹ لگ جانے کی وجہ سے اس سیریز میں نہیں کھیل سکیں گے۔ راہل کے زخمی ہونے کے بعد نوجوان وکٹ کیپر رشبھ پنت بھارت کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

اس سیریز کو ٹی-20 ورلڈ کپ کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سیریز کا پہلا میچ جمعرات 9 جون کو دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم Arun Jaitley Cricket Stadium in Delhi میں کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل میں مسلسل کھیلنے کی وجہ سے بھارتی کپتان روہت شرما، ورات کوہلی اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو اس سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ ایسے میں راہل کا زخمی ہونا یقینی طور پر ٹیم کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ranji Trophy 2022: سرفراز خان نے دس اننگز میں سولہ سو سے بھی زیادہ رنز بنائے

بتا دیں کہ بھارت کے پاس دہلی میں مسلسل 13 ٹی ٹوئنٹی جیت کر عالمی ریکارڈ بنانے کا موقع ہے۔ بھارت نے لگاتار 12 میچ جیتے ہیں۔ تاہم ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل ڈریوڈ اس طرف زیادہ توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ ان کی نظریں ٹی 20 ورلڈ کپ پر ہے۔India Captain KL Rahul Ruled Out

ABOUT THE AUTHOR

...view details