بھارتی اوپنر لوکیش راہل پر ہفتہ کے روز انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن امپائر کے فیصلے پر ناراضگی ظاہر کرنے پر ان کی میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
یہ واقعہ بھارت کی دوسری اننگز کے 34 ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب راہل کو جیمز اینڈرسن نے وکٹ کے پیچھے آؤٹ کیا۔
لوکیش راہل پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ - میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ
لوکیش راہل پر ہفتہ کے روز انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن امپائر کے فیصلے پر ناراضگی ظاہر کرنے پر ان کی میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
لوکیش راہل پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ
راہل کا اسکور اس وقت 46 رنز تھا۔ گیندباز اور فیلڈرز کی اپیل پر امپائر کا پہلا فیصلہ ناٹ آؤٹ تھا لیکن انگلینڈ نے ڈی آر ایس لیا اور امپائر اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئے۔
تاہم راہل نے اصرار کیا کہ آواز بلے کے پیڈ سے آئی ہے نہ کہ بلے سے اور انہوں نے مایوسی سے سر ہلایا جب انہیں آؤٹ دیا گیا۔
راہل کے اس رویہ کے لیے انہیں ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا۔ گذشتہ 24 مہینوں میں راہل کا یہ پہلا جرمانہ ہے۔