اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Ind vs Ban 3rd ODI ایشان کشن کی ڈبل سنچری کی بدولت بھارتی ٹیم کا اسکور چارسونو

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ آورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 409 رنز بنائے۔ اگر بنگلہ دیش کی ٹیم تیسرا میچ بھی جیت لیتی ہے تو یہ اس کے لیے یادگار سیریز ہوگی۔ جب کہ بھارتی ٹیم یہ میج جیت کر کلین سویپ سے بچنا چاہے گی۔ Ind vs Ban 3rd ODI

Kishan, Kohli centuries propel India to 409-8 against Bangladesh
Ind vs Ban 3rd ODI ایشان کشن کی ڈبل سنچری کی بدولت بھارتی ٹیم کا اسکور 409

By

Published : Dec 10, 2022, 3:48 PM IST

چٹاگانگ: تیسرے ون ڈے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پے 409 رنز بنائے۔ وراٹ کوہلی نے اپنی 44ویں ون ڈے سنچری مکمل کر لی۔ انہوں نے اپنی سنچری 85 گیندوں میں ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔ وراٹ کوہلی بھی سنچری کھیلنے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ کوہلی نے 91 گیندوں پر 113 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ شکیب الحسن نے انہیں کیچ کرایا۔ Kishan, Kohli centuries propel India to 409-8 against Bangladesh

بھارت کی چوتھی وکٹ 344 رنز کے سکور پر گری ہے۔ لوکیش راہل 10 گیندوں میں آٹھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ عبادت حسن نے انہیں کلین بولڈ کیا۔ بھارت کی دوسری وکٹ 305 رنز کے سکور پر گری ہے۔ ایشان کشن 131 گیندوں پر 210 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ ایشان کشن نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 24 چوکے اور 10 چھکے لگائے۔ انہوں نے وراٹ کوہلی کے ساتھ 290 رنز کی شراکت داری کی۔ لٹن داس نے تسکین احمد کی گیند پر کشن کا کیچ پکڑا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details