اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پلوامہ: شوپیاں راکس نے کھریو پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ جیتا

شوپیاں راکس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 203 رنز بنائے۔ وہیں عرب جیولرس اس ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے صرف 188 رنز بنا پائی۔ شوپیاں راکس نے یہ میچ 17 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

شوپیاں راکس نے کھریو پرائمر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ جیتا
شوپیاں راکس نے کھریو پرائمر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ جیتا

By

Published : Sep 27, 2021, 4:09 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کھریو پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج آزاد اسٹیڈیم (کھریو) میں فائنل میچ کھیلا گیا ہے۔ یہ میچ شوپیاں راکس اور عرب جیولرس کے درمیان کھیلا گیا۔

شوپیاں راکس نے کھریو پرائمر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ جیتا

شوپیاں راکس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 203 رنز بنائے۔ وہیں عرب جیولرس اس ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے صرف 188 رنز بنا پائی۔ شوپیاں راکس نے یہ میچ 17 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

فائنل میچ جیتنے والی شوپیاں راکس کو وننگ کپ کے علاوہ نقدی انعامات سے بھی نوازا گیا۔

اس موقع پر کھلاڑیوں نے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹ منعقد کرنے سے نہ صرف نوجوانوں کے اندر کی صلاحیت کا پتہ چلتا ہے بلکہ نوجوان منشیات اور دوسری بری عادت سے بھی دور رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کھیل کود انسان کی زندگی کے لیے بہت ضروری ہے اور اس کی وجہ سے انسان کا جسم صحت مند رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جڈیجہ کی طوفانی اننگز کی بدولت چنئی کی کولکتہ پر شاندار جیت

کھلاڑیوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ نوجوانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ کھیل کود کے پروگرام منعقد کریں تاکہ یہاں کے نوجوان پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی بڑا مقام حاصل کرسکیں۔

واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع کی 32 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details