راولپنڈی: عثمان خواجہ (97) صرف تین رن سے اپنی سنچری بنانے سے چوک گئے لیکن ان کی ڈیوڈ وارنر (68) اور مارنس لابوشین (ناٹ آؤٹ 69) کے ساتھ ان کی شاندار اننگ نے آسٹریلیا کے لیے پاکستان کو ٹھوس جواب دینے میں مدد دیتے ہوئے تیسرے دن اتوار کو اپنی پہلی اننگ میں دو وکٹ کے نقصان پر 271 رن بنائے۔ آسٹریلیا اس وقت پاکستان کے اسکور سے 205 رن پیچھے ہے۔
پاکستان نےدوسرے دن ہفتے کو چار وکٹ پر 476 رن کا مضبوط اسکور بنا کر پاری اننگ ڈکلیئر کردی۔ آسٹریلیا نے کل بغیر کوئی وکٹ کھوئے پانچ رن سے کھیلنا شروع کیا۔ خواجہ اور وارنر نے پہلے وکٹ کے لیے 156 رن کی شراکت داری کی۔
وارنر کی وکٹ گرنے کے بعد خواجہ نے دوسرے وکٹ کے لیے لابوشین کے ساتھ 49 رن جوڑے۔ خواجہ سنچری کے قریب تھے لیکن نعمان علی نے انھیں امام الحق کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔