کشمیر سے تعلق رکھنے والے ممتاز فزیو تھیراپسٹ ڈاکٹر سہیل احمد میر کو افغانستان کرکٹ ٹیم نے اسپورٹس فزیو تھیراپسٹ مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر سہیل نے اپنی ڈیوٹی جوائن کر لی ہے اور ٹیم کے ہمراہ ابوظہبی، متحدہ عرب امارات جا رہے ہیں جہاں وہ بیس دن تک ٹریننگ کریں گے۔ فیس بک کی ایک ویڈیو میں سہیل افغان ٹیم کے کپتان حشمت شاہدی سے بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ حشمت کی خواہش ہے کہ وہ کشمیر کا دورہ کریں۔ Kashmiri physio Suhail mir selected for Afghan cricket team
افغان ٹیم کے کپتان حشمت 'کرکٹ برادری ڈالگیٹ' پیج پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ "میں لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ سہیل جس طرح سے پچھلے ایک ہفتے سے ٹیم کی خدمت کر رہے ہیں اس سے ہم خوش ہیں۔ "ڈاکٹر سہیل اپنا 100 فیصد دے رہے ہیں۔ انہوں نے مجھے ایک دن کشمیر جانے کو کہا۔ میں نے کشمیر کو صرف ویڈیوز میں دیکھا ہے۔ یہ بہت خوبصورت ہے۔ میں مستقبل میں کشمیر کی سیاحت کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔' Afghan Cricket team Captain on Dr Suhail
سہیل نے حشمت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: "میں مثبت رائے دینے پر کپتان کا شکر گزار ہوں۔ وہ قیادت کر رہے ہیں۔ ان کا وژن اگلے دو سالوں میں افغان ٹیم کو اگلے درجے پر لے جانا ہے۔ افغانستان کے لیے خدمات دینے سے قبل ڈاکٹر سہیل اروناچل پردیش رنجی ٹرافی ٹیم میں بطور فزیو تھیراپسٹ خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس سے قبل وہ جموں و کشمیر کی متعدد کرکٹ ٹیموں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ سری نگر کے ایک اخبار نے سہیل کے حوالے سے کہا کہ "میں ایک فزیو تھیراپسٹ کے طور پر افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے پر فخر اور خوشی محسوس کر رہا ہوں۔" مجھے یہ موقع افغانستان کرکٹ بورڈ نے دیا ہے اور میں انتہائی باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔'