اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Bangalore Day Night Test: بنگلور ڈے نائٹ ٹیسٹ کے لیے پچاس فیصد شائقین کو ملی منظوری

بھارت اور سری لنکا کے درمیان بنگلور میں کھیلے جانے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ Bangalore Day Night Test میں 50 فیصد تک شائقین کو میدان میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن
کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن

By

Published : Feb 28, 2022, 3:37 PM IST

سری لنکا بھارت دورے Sri Lanka Tour of India پر دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس میں پہلا ٹیسٹ موہالی میں ہوگا جبکہ دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ بنگلور میں کھیلا جائے گا۔

حالانکہ موہالی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ جو ممکن ہے کہ وراٹ کوہلی کا 100 واں ٹیسٹ ہوگا، 4 سے 8 مارچ کے درمیان بند دروازوں میں کھیلا جائےگا۔

کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ 12 سے 16 مارچ تک کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پانچوں دنوں تک 50 فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ جہاں تک موہالی کا تعلق ہے، بی سی سی آئی 'شائقین کو گراؤنڈ میں داخل نہیں ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

اطلاعات کے مطابق کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن نے بنگلور ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی ہے۔

موہالی ٹیسٹ میں شائقین کو اجازت نہ دینے کی دو وجوہات بتائی گئی ہیں۔ پہلی، موہالی اور آس پاس کے علاقوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز اور دوسرا یہ کہ زیادہ تر بھارتی کھلاڑیوں کو اس سیریز کے بعد ببل ٹرانسفر کے ذریعے اپنی آئی پی ایل ٹیموں میں شامل ہونا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details