اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Former Skipper Carl Hooper کارل ہوپر ویسٹ انڈیز کے نئے اسسٹنٹ کوچ - کارل ہوپر

آل راؤنڈر کھلاڑی ہوپر نے ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں میں 5000 سے زیادہ رنز بنائے اور 100 سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ وہ 2001 سے 2003 تک ویسٹ انڈیز کے کپتان رہے۔

کارل ہوپر
کارل ہوپر

By

Published : Jun 3, 2023, 11:57 AM IST

اینٹی گوا، کارل ہوپر یو اے ای کے خلاف ون ڈے سیریز اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر مہم سے قبل ویسٹ انڈیز کے پہلے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر شامل ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کارل ہوپر متحدہ عرب امارات کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کے ساتھ معاون کے طور پر واپسی کریں گے۔ 15 سال میں ویسٹ انڈیز کے لیے 329 بین الاقوامی میچز کھیلنے کے بعد، ہوپر نے کیریبین اور آسٹریلیا میں مختلف سطحوں پر کوچنگ اور رہنمائی کی ہے۔

آئی سی سی نے اطلاع دی ہے کہ 56 سالہ کارل ہوپر حال ہی میں گزشتہ موسم گرما میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سیزن کے دوران ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے اسسٹنٹ کوچ تھے۔ ہوپر نے کیریبین پریمیئر لیگ میں انٹیگوا ہاکس بلز اور گیانا ایمیزون واریئرز کے ساتھ کوچنگ کے کردار بھی ادا کیے ہیں، اور اس سے قبل بارباڈوس میں ویسٹ انڈیز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں سرپرست تھے۔ آل راؤنڈر کھلاڑی ہوپر نے ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں میں 5000 سے زیادہ رنز بنائے اور 100 سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ وہ 2001 سے 2003 تک ویسٹ انڈیز کے کپتان رہے۔

مزید پڑھیں:WTC Final ہیزل ووڈ ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے فٹ: کرکٹ آسٹریلیا

ہوپر نے کہا، "جب ڈیرن نے ابتدائی طور پر ممکنہ موقع کے بارے میں مجھ سے رابطہ کیا، تو میں نے فوری طور پر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا، کیونکہ میں واقعی چیلنج کو قبول کرنا چاہتا ہوں ۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے، اور مجھے اس کوشش میں مدد کرنے کی اپنی صلاحیت، علم اور تجربے پر یقین ہے۔"

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details