اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Kapil Dev on Future of Test Cricket تمام ممالک فرنچائز لیگ کھیلیں تو انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ تک سمٹ جائے گا

کپل دیو نے کہا کہ 'اب جنوبی افریقہ لیگ اور یو اے ای لیگ بھی شروع ہو رہی ہے۔ اگر تمام ممالک کلب کرکٹ کھیلیں گے تو بین الاقوامی کرکٹ ورلڈ کپ تک محدود ہو جائے گی۔' Kapil Dev on UAE League

تمام ممالک فرنچائز لیگ کھیلیں تو انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ تک سمٹ جائے گا
تمام ممالک فرنچائز لیگ کھیلیں تو انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ تک سمٹ جائے گا

By

Published : Aug 20, 2022, 7:30 AM IST

سڈنی:بھارت کے لیجنڈری آل راؤنڈر اور سابق کپتان کپل دیو نے بین الاقوامی کرکٹ کو لے کر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تمام ممالک فرنچائز ٹی 20 لیگ کھیلیں گے تو بین الاقوامی کرکٹ ورلڈ کپ تک سمٹ جائے گا۔ کرکٹ کے کئی ماہرین نے انڈین پریمیئر لیگ کی طرز پر دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جن میں سے ایک کپل دیو بھی ہیں۔ اگرچہ یہ لیگز مالی طور پر کامیاب ہیں، بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے کرکٹ کو خطرہ ہے۔ Kapil Dev on international cricket

کپل دیو نے ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں سڈنی مارننگ ہیرالڈ اور دی ایج کو بتایاکہ 'میرے خیال میں یہ (ٹیسٹ کرکٹ) ختم ہونے والی ہے۔ آئی سی سی کی بڑی ذمہ داری ہے کہ اس کھیل کو کیسے بچایا جائے۔ یہ یورپ میں فٹ بال کی راہ پر گامزن ہے۔ وہاں ممالک ایک دوسرے کے خلاف نہیں کھیلتے سوائے چار سال میں ایک بار (ورلڈ کپ کے دوران)۔ کیا کرکٹ کا بھی یہی حال ہوگا۔ صرف ایک ورلڈ کپ اور پھر ہر وقت کلب کرکٹ؟

انہوں نے کہاکہ 'کیا کرکٹرز آئی پی ایل یا بگ بیش کھیلیں گے یا ایسا کچھ؟ آئی سی سی کو یہ دیکھنے کے لیے مزید وقت لگانا چاہیے کہ وہ صرف کلب کرکٹ ہی نہیں بلکہ ون ڈے کرکٹ اور ٹیسٹ کرکٹ کو کیسے زندہ رکھ سکتا ہے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور جنوبی افریقہ نے بھی حال ہی میں اپنی متعلقہ فرنچائز ٹی 20 لیگز کا اعلان کیا ہے، جو جنوری-فروری 2023 میں منعقد کی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Kapil Dev on Kohli: اگر کوہلی پرفارم نہیں کررہے ہیں تو آپ نوجوانوں کو باہر نہیں رکھ سکتے

کپل دیو نے کہاکہ 'تھوڑا سا کلب کرکٹ ٹھیک ہے۔ بگ بیش تو ٹھیک ہے لیکن اب جنوبی افریقی لیگ اور یو اے ای لیگ بھی شروع ہو رہی ہے۔ اگر تمام ممالک کلب کرکٹ کھیلیں گے تو بین الاقوامی کرکٹ ورلڈ کپ تک محدود ہو جائے گی۔'

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details