ناٹنگھم: نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن انگلینڈ کے خلاف جمعہ (10 جون) کو شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے کورونا مثبت پائے گئے ہیں، جس کی وجہ سے وہ دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ کین ولیمسن کی غیر موجودگی میں ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کریں گے۔ kane Williamson Out of Second test after Corona Positive
کین ولیمسن میں جمعرات کے روز معمولی علامات نظر آئے تھے جس کے بعد ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (RAT) کروایا اور اب وہ پانچ دن آئیسولیشن میں رہیں گے۔ نیوزی لینڈ کے کوچ گیری سٹیڈ نے اس کی تصدیق کی ہے۔