اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کپتان ولیمسن کوہنی کی چوٹ کی وجہ سے دوسرے ٹسٹ سے باہر

ولیمسن کوہنی میں چوٹ کی وجہ سے دوسرا ٹسٹ نہیں کھیلیں گے اور ان کی جگہ ول ینگ کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے اور وہ تین نمبر پر کھیلتے ہوئے نظرآئیں گے۔

kane williamson
کپتان ولیمسن

By

Published : Jun 9, 2021, 10:00 PM IST

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بائیں کوہنی کی چوٹ کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف دس جون سے ایجبسٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ ٹام لاتھم کپتانی سنبھالیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے بدھ کے روز اس کی تصدیق کی۔

ولیمسن کوہنی میں چوٹ کی وجہ سے دوسرا ٹسٹ نہیں کھیلیں گے اور ان کی جگہ ول ینگ کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے اور وہ تین نمبر پر کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ کوچ گیری اسٹیڈ کے مطابق ولیمسن کو باہر رکھنا مشکل فیصلہ تھا اور نیوزی لینڈ کے کپتان کو آرام کی ضرورت ہے تاکہ وہ چوٹ سے نجات حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: فٹ بال: بھارت نے بنگلہ دیش کو 0-2 سے شکست دی

انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ کین کے لئے دوسرا ٹسٹ نہ کھیلنا آسان فیصلہ نہیں ہے لیکن ہمیں لگتا ہے کہ یہ صحیح ہے ۔ ان کی کوہنی میں انجیکشن لگایا گیا ہے اور انہیں آرام کی ضرورت ہے۔ ری ہیبلی ٹیشن انہیں چوٹ سے پوری طرح صحت یاب کرنے میں مدد کرے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ کپتان کین اٹھارہ جون سے شروع ہونے والی ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لئے فٹ ہوجائیں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details