اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Jwala Gutta جوالا گٹا، بھارت کی سب سے کامیاب ڈبلز اسپیشلسٹ بیڈمنٹن کھلاڑیوں میں سے ایک - ہندستانی خواتین بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی آئیکن

یڈمنٹن ایک ایسا کھیل ہے جس نے ہندوستانی شائقین کے دلوں میں اپنا ایک خاص مقام بنا لیا ہے۔ اس کھیل نے نہ صرف شائقین کے دل جیتے ہیں بلکہ کئی مواقع پر ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ سائنا نہوال، پی وی سندھو، کدامبی سری کانت اور کئی دیگر اسٹار کھلاڑیوں نے اس شعبے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جوالا گٹا : کامیاب ڈبلز اسپیشلسٹ بیڈمنٹن کھلاڑی میں سے ایک
جوالا گٹا : کامیاب ڈبلز اسپیشلسٹ بیڈمنٹن کھلاڑی میں سے ایک

By UNI (United News of India)

Published : Sep 7, 2023, 1:54 PM IST

نئی دہلی: بھارتی بیڈمنٹن کی تاریخ میں نامور کھلاڑیوں میں ایک بیڈمنٹن اسٹار جوالا گٹا کا نام کوئی نہیں بھول سکتا۔جوالا گٹا جو ہندستانی خواتین بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی آئیکن کہی جاتی ہیں، اپنے جارحانہ اسٹائل میں بیڈمنٹن کھیلنے کے لئے مشہور ہیں اور ان کا دنیا کی بہترین ڈبلز کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

گھریلو میدان ہو یا غیر ملکی میدان ، ہندستانی کھلاڑی اپنی صلاحیت کا لوہا ہمیشہ سے منواتے آ رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہندستان کانام کھیلوں میں صدا سرخیوں میں رہا ہے۔ کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والا ہر شخص بیڈمنٹن خاتون کھلاڑی جوالا گٹا کے نام سے ضرور واقف ہوگا۔ عالمی سطح پر 2000 کی دہائی کے اوائل تک، پرکاش پڈوکون اور پلیلا گوپی چند جیسے مرد کھلاڑیوں نے ہندوستانی بیڈمنٹن کو آگے بڑھایا تھا۔ تاہم، یہ سلسلہ سائنا نہوال کے بیڈمنٹن شعبے میں آنے کے بدل گیا جنہوں نے خواتین کے بیڈمنٹن کو ایک الگ حیثیت اورشناخت دلائی۔ ان کے بعد پی وی سندھو نے بھی خاتون بیڈمنٹن میں ایک زور دار دستک دی۔ ہندوستان میں جب بھی خواتین بیڈمنٹن کو یاد کیا جاتا ہے اولمپک میڈلسٹ سائنا نہوال اور پی وی سندھوکے نام کے ساتھ جوالا گٹا کا نام اکثر ایک ہی سانس میں لیا جاتا ہے۔

جوالا کی پیدائش 7 ستمبر 1983 میں مہاراشٹر کے وردھا میں ہوئی۔ گٹا کی ابتدائی تعلیم حیدر میں ہوئی اور یہیں سے انہوں نے بیڈمنٹن کھیلنا شروع کیا۔ ان کے والد ایم-کرانتی جو ایک تیلگو ہیں اور ماں یلن گٹا چین سے تعلق رکھتی ہیں۔ شروعات میں گٹا کی توجہ ٹینس کھیلنے کی طرف مائل تھی۔ بعد میں اپنی والدہ کے اصرار پر انہوں بیڈمنٹن کھیلنا شروع کیا۔

کھیلوں سے دلچسپی نے چھوٹی عمر میں ہی جوالاکو اعلی پایہ کا ایتھلیٹ بنادیا تھا۔ انہوں نےمحض 6 برس کی عمر سے ہی بیڈمنٹن کھیلنا شروع کردیا تھا ۔دس برس کی عمر میں جوالا نے ایس ایم عارف جو ان کے ٹرینر تھے، سے ٹریننگ حاصل کرنا شروع کی ۔ ایس ایم عارف ہندستان کےمعروف ٹرینر رہے۔عارف نے جوالا کو بیڈمنٹن کی تربیت شروع کرنے سے پہلے چند سال جمناسٹک اور تیراکی سیکھنے کا مشورہ دیا۔ ان کے مطابق، یہ ان کی چستی اور لچک کو بہتر بنانے کے لیے ضروری تھا۔ گٹا بعد میں لال بہادر شاستری اسٹیڈیم میں عارف سے ٹریننگ لیتی رہیں۔ عارت کو دروناچاریہ ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا جاچکا ہے۔

سترہ برس کی عمر میں انہوں جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ مقابلہ جیتا اور اسی برس انہوں نے ڈبلز جونیئر نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ بھی جیتی اور پھر اسی سیزن میں سینئر مقابلے میں بھی اپنی بہترین پرفارمینس پیش کرکے اس مقابلے کو بھی اپنےنام کیا اور ان دونوں میں ان کی پارٹنر کھلاڑی شروتی کورین تھیں ، جن کے ساتھ بعد میں بھی ان کی جوڑی رہی جو 2002سے 2008 تک رہی۔ دونوں نے کئی ڈبلز مقابلے اپنےنام کئے۔

تقریباً 5 فٹ 11 انچ لمبی یہ ہندستان کی بہترین ڈبلز پلیئر رہ چکی ہیں۔بین الاقوامی سطح پر انہوں نے سال 2002میں اوبر کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ وہ انڈیا ایشیا سٹیلائٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں بھی داخلہ حاصل کرچکی ہیں۔

سال 2006 میں وہ سری لنکا انٹرنیشنل سٹیلائٹ ٹورنامنٹ جیت چکی ہیں جبکہ 2007 میں سائپرس بیڈمنٹن انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا خطاب بھی جیت چکی ہیں۔ اسی برس وہ انٹرنیشنل چیلنج ٹورنامنٹ اور انڈیا انٹرنیشنل چیلنج ٹورنامنٹ بھی جیت چکی ہیں۔ انہیں کامیابیوں کے ساتھ ساتھ 2008میں جوالا نیپال انٹرنیشنل سیریز ٹورنامنٹ بھی جیت چکی ہیں جبکہ یونیکس ڈچ اوپن گرانڈ پرکس 2008 وومین ڈبلز زمرے میں بھی خطاب جیت چکی ہیں۔

خاتون ڈبلز کے ساتھ ساتھ جوالا گٹا نےمسکڈ ڈبلز میں بھی کامیابی حاصل کی اور ہندستان کی ڈبلز میں سب سے بہترین کھلاڑی کا شرف حاصل کیا۔ 2010 میں کامن ویلتھ گیمز میں بھی جوالا گٹا نے اپنے پارٹنر اشونی کے ساتھ مل کر ہندستان کے لئے طلائی تمغہ جیتا تھا۔ دولت مشتر کہ کھیلوں کے بعد سے ایک بار پھر جوالا گٹا ہندستانی بیڈمنٹن کھیلوں کی سرخیوں میں آگئیں۔ گلاسگو میں منعقد دولت مشترکہ کھیل-2014 میں جوالا گٹا نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

میدان پر بائیں ہاتھ سے تیز طرار شارٹ لگانے والی جوالا گٹا نے خواتین ڈبلز کے ساتھ ساتھ مکسڈ ڈبلز میں بھی کامیابی حاصل کی ہے اور ہندستان کے لئے ڈبلز میں سب سے بہترین کھلاڑی بنیں۔گٹا کو ڈبلز کے واحد بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہونے کے لیے بھی جانا جاتا ہے جو اب بھی فورہینڈ سرو کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ زیادہ تر ڈبلز کے ماہرین محفوظ بیک ہینڈ سرو کا انتخاب کرتے ہیں۔ وہ اس معاملے میں منفرد ہیں۔ 2010 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں جوالا نے اپنے پارٹنر اشونی پونپا کے ساتھ ہندستان کے لئے طلائی تمغہ جیتا تھا۔انہیں دولت مشترکہ کھیلوں میں سلور، لندن میں بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹورنامنٹ میں کانسہ، دہلی گیمز مقابلوں میں سلور ، اور ڈبلز زمرے میں دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کے میڈل سے نوازا جاچکا ہے۔

سال 2002 میں انڈیا ایشیا سیٹلائٹ ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی میچ سے اپنا ڈبیو کرنے والی جوالا گٹا14 مرتبہ نیشنل بیڈمنٹن ڈبلز چیمپئن شپ کا فاتح رہ چکی ہیں۔سال 2010 میں دولت مشترکہ کھیلوں میں گولڈ میڈلسٹ رہ چکی ہیں۔ سال 2011 میں بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ اس کے بعد سال 2014 میں کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل اپنے نام کیا اور اسی سال تھامس اور اوبر کپ میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ ایشیا چیمپئن شپ 2014 میں ہی . کانسہ کا تمغہ جیتا۔

جوالا نے 2005 میں بیڈمنٹن کھلاڑی چیتن آنند سے شادی کی ۔چیتن آنند بھی ایک بہترین بیڈمنٹن کھلاڑی رہے ہیں۔جوالا گٹا کھیلوں کے علاوہ سماجی فلاحی کاموں میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں۔ سووچھ بھارت اورسماجی تنظیموں سے بھی منسلک ہیں۔ حکومت ہند نے سال 2011 میں انہیں کھیل دنیا میں ان کے تعاون کو دیکھتے ہوئے ارجن ایوارڈ سے نوازا ہے۔ دروناچاریہ ایوارڈ پانے والوں میں بھی جوالا گٹا کا شمار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Lalchand Rajput ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ بھارتی ٹیم مضبوط اور متوازن ہے، لال چند راجپوت

بیڈٖمنٹن اسٹار جوالا گْٹا نے بیڈمنٹن چھوڑ کر فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ جوالا کی شہرت میں کمی آتی گئی ۔ جوالا گٹا،بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال اور پی وی سندھ کے آنے کے بعد اور بڑھتی عمر کی وجہ سے اپنی شہرت اور پوزیشن برقرار نہیں رکھ سکیں۔ جوالا گٹا انٹرنیشنل بیڈمنٹن سے ریٹائر ہوچکی ہیں اور انہوں نے فلم انڈسٹری کو اپنا مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جوالا ، تیلگو زبان میں بننے والی ایک فلم میں اداکاری کر چکی ہیں تاہم انہیں آج تک کسی بالی ووڈ فلم میں شامل نہیں کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details